2 دن قبل انتقال کرنے والے معروف بھارتی اداکارکو ایک دن پہلے کیا ہوا تھا ؟ اہلیہ کا بیان سامنے آ گیا

Sep 09, 2024 | 12:05 PM

ممبئی (ویب ڈیسک) وِکاس سیٹھی کی اہلیہ جھانوی نے کہا کہ ان کے شوہر اور ”کبھی خوشی کبھی غم“ کے اداکار کی طبیعت ناساز تھی، مگر انہوں نے ہسپتال جانے سے انکار کر دیا: ”جب میں نے انہیں جگانے کی کوشش کی،تو وہ اس دنیا سے جا چکے تھے“

تفصیلات کے مطابق اداکار وِکاس سیٹھی، جن کی عمر 48 سال تھی، کا انتقال ہفتہ کی رات کو ناسک میں دل کے دورے کی وجہ سے ہوا۔ ان کے انتقال کی خبر نے ٹی وی انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وِکاس سیٹھی کی اہلیہ جھانوی سیٹھی نے پی ٹی آئی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ناسک میں ایک خاندانی تقریب میں شریک ہونے کے لیے گئے تھے۔ جب ہم ناسک میں میری والدہ کے گھر پہنچے، تو انہیں الٹی اور اسہال کی شکایت ہوگئی۔ وہ ہسپتال جانا نہیں چاہتے تھے، اس لیے ہم نے ڈاکٹر کو گھر بلایا۔

جھانوی نے مزید کہا کہ، جب میں نے صبح 6 بجے کے قریب انہیں جگانے کی کوشش کی، تو وہ اس دنیا سے جا چکے تھے۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ وہ رات کو دل کے دورے کی وجہ سے نیند میں وفات پا گئے تھے۔

ان کے جسد خاکی کو ممبئی کے کوپر ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا گیا ہے۔وِکاس سیٹھی انڈین ٹی وی ڈراموں جیساکہ ساس بھی کبھی بہو تھی“، ”کہیں تو ہوگا“، اور کسوٹی زندگی کی“ کی میں اپنی شاندار پرفارمنس کے لیے جانے جاتے تھے۔

انہوں نے 2001 کی سپر ہٹ فلم ”کبھی خوشی کبھی غم“ میں روبی کا کردار ادا کیا تھا، جو کرینہ کپورکے دوست کا کردار تھا۔ انہوں نے دیپک تجوری کی متنازعہ فلم ”اوپس“ میں بھی کام کیا تھا۔وِکاس کی آخری رسومات پیر کو ممبئی میں ادا کی جائیں گی۔ سیٹھی نے اپنےپسماندگان میں اہلیہ اور 2021 میں پیدا ہونے والے جڑواں بیٹے چھوڑ ے ہیں۔

مزیدخبریں