حکومت نے ہاکی کے فروغ کے لیے فنڈز جاری کردیئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپورٹس بورڈ کی جانب سے ہاکی کے فروغ کے لیے 23ملین روپے جاری کردیئے گئے ہیں۔
ترجمان سپورٹس بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ فنڈز ٹیم کی اچھی کارکردگی اور بین الاقوامی سطح پر کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہیں.ترجمان کے مطابق پی ایس بی اور وزارت بین الصوبائی رابطہ ہاکی کے عالمی مقابلوں کے لیے ہمیشہ سے مالی معاونت کرتا آرہا ہے.گزشتہ 6 مہینوں میں پی ایچ ایف کو عالمی مقابلوں کے لیے 96.65 ملین روپے کے خصوصی فنڈز جاری کیے گئے ہیں جو ہاکی کی ترقی کے لیے پی ایس بی کی گہری دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے.یہ مالی امداد پی ایس بی کی ہاکی کے فروغ اور پاکستان کے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر مسابقتی ماحول فراہم کرنے کی سنجیدہ کوششوں کا ایک اور ثبوت ہے۔