کچن کارنر میں آج ہم آپ کو کریمی چکن سٹکس بنانا سکھائیں گے ۔ سب سے پہلے تو آپ یہ جان لیں کہ کریمی چکن سٹیکس گھر پر بنانا نہایت آسان ہے ضروری نہیں کہ اس ڈش سے لطف اندوز ہونے کیلئے ہوٹلز یا ریستوران جائیں ۔ کریمی چکن سٹکس بنانے کیلئے آپ کو جو اشیاءدرکار ہیں وہ نوٹ فرما لیں ۔
اجزاء:چکن کی بوٹیاں آدھا کلو، نمک حسب ذائقہ، تکہ مصالحہ 2 کھانے کے چمچ، سفید زیرہ 1 چائے کا چمچ، فریش کریم 2 کھانے کے چمچ، مایونیز 2 کھانے کے چمچ، ہری مرچیں 4 عدد، ہرا دھنیا آدھی گٹھی، لیموں کا رس 2 کھانے کے چمچ، ڈبل روٹی کا چورا حسب ضرورت، انڈا 1 عدد، کوکنگ آئل حسب ضرورت۔
بنانے کی ترکیب کچھ اس طرح ہے۔سب سے پہلے ہرا دھنیا اور ہری مرچوں کو لیموں کا رس ملا کر پیس لیں اور اس میں نمک ، تکہ مصالحہ، بھنا ہوا کٹا ہوا زیرہ، کریم اور مایونیز ڈال کر ملالیں۔ بغیر ہڈی کے چکن کی ایک سائز کی بوٹیاں کر لیں اور مصالحے کے مکسچر سے میرینیٹ کرکے 15سے 20 منٹ کیلئے فریج میں رکھ دیں۔ لکڑی کی چھوٹی سیخوں کو 10 منٹ پانی میں ڈبو کر رکھیں پھر ان پر میرینیٹ کی ہوئی بوٹیاں لگا لیں۔ ان سیخوں کو پہلے پھینٹیں۔پھر انڈے میں ڈبوئیں اور ڈبل روٹی کے چورے میں رول کرکے دوبارہ سے فریج میں رکھ دیں۔ فرائینگ پین یا کڑاہی میں اتنا کوکنگ آئل ڈالیں کہ اس میں ان سیخوں کو آسانی سے ڈیپ فرائی کیا جا سکے۔ درمیانی آنچ پر کوکنگ آئل کو گرم کرکے تیار کی ہوئی سیخوں کو سفرائی کرکے نکال لیں۔
لیجئے جناب کریمی چکن سٹکس تیار ہیں ، خوب مزے لے لے کر کھائیں ۔