لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ترکیہ کے وزیر تعلیم پروفیسر یوسف تیکن نے ملاقات کی۔ترکیہ کے وزیر تعلیم نے صدر رجب طیب اردگان کی طرف سے نیک تمناؤں کا پیغام پیش کیا۔ ترکیہ کی شعبہ تعلیم میں بہتری کے لئے تعاون کی پیشکش کی۔نصاب تعلیم میں جدت میتھ اور دیگر سبجیکٹ میں ترکیہ کے تجربات سے فائدہ اٹھانے پر اتفاق کیاگیا۔
ترک وزیر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ترکیہ کے دورے کی دعوت دی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ترکیہ کے دورے کی دعوت قبول کرلی۔ تعلیم کے شعبے میں باہمی تعاون مزید بڑھانے سے متعلق امور کا جائزہ لیاگیا۔ترکیہ کے معیاری تعلیمی ماڈلز کو پنجاب میں متعارف کرانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ تعلیمی اداروں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے پر گفتگو کی گئی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ترکیہ حکومت کی جانب سے پنجاب میں جاری تعلیمی خدمات کو سراہا۔ترکیہ کے وزیر یوسف تیکن نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے تعلیمی اصلاحات کے ایجنڈے کو سراہاگیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ صدر رجب طیب اردگان کا جدید ترکیہ کا ویژن قابل تحسین ہے۔ پاکستانی ترکیہ اور اس کے عوام کے لئے بہت محبت رکھتے ہیں۔ جدید نصاب تعلیم کی تشکیل نو کے لئے ترکیہ کے تجربات اور مشاہدات سے مستفید ہونا چاہتے ہیں۔ پنجاب کے شعبہ تعلیم میں جاری ریفارمز اور پراجیکٹس سے آگاہ کیا۔
ترکیہ وزیر تعلیم یوسف تیکن نے کہا کہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ صدر رجب طیب اردگان کی ہدایت پرپاکستانی بھائیوں کے لئے جو ممکن ہوا،ضرور کرینگے۔ترکیہ کی نئی نسل کو فکر اقبال سے متعارف کرا رہے ہیں -شعبہ تعلیم میں پنجاب کی معاونت کے لئے تیار ہیں -