محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نےمحصولات کی مانیٹرنگ کیلیے بڑا فیصلہ کر لیا

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نےمحصولات کی مانیٹرنگ کیلیے بڑا فیصلہ کر ...
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نےمحصولات کی مانیٹرنگ کیلیے بڑا فیصلہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور  ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب   نےمحصولات کی مانیٹرنگ کیلیے بڑا فیصلہ کر لیا۔
 تفصیلات کے مطابق  محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب محصولات کی مانیٹرنگ کے لیے ڈیش بورڈ مرتب کرے گا۔ڈیش بورڈ پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے تحت اکٹھے کیے جانے والی وفاقی و صوبائی سطح کے  محصولات کی تفصیل کے علاوہ پنجاب بھر کی موٹر گاڑیوں کے اعداد و شمار دستیاب ہوں گے ۔ موٹر گاڑیوں کی درجہ بندی کے اعتبار سے محصولات کی الگ الگ تفصیل بھی ڈیش بورڈ کا حصہ ہو گی ۔ ڈیش بورڈ ٹیکس سسٹم میں متعارف کروائے جانے والی اصلاحات کے نتائج کی بھی نشاہدہی کرے گا۔ 
پرانی اور نئی رجسٹریشنز سے نئے نظام کی افادیت کی پرکھ کے  ممکن ہو گی اور ٹیکس کے نظام میں مزید بہتری کے لیے رہنمائی حاصل کی جا سکے گی۔ 
یہ ہدایات  ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب عمر شیر چٹھہ نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مجوزہ ڈیش بورڈ کے جائزے کے دوران دیں ۔ڈی جی ایکسائز نے اپنی آ ئی ئی ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ ٹوکن ٹیکس اور رجسٹریشن فیس کے بعد پراپرٹی ٹیکس سے متعلق ڈیٹا کو بھی ڈیش بورڈ کا حصہ بنائیں اور محکمہ کے تحت وفاقی اور صوبائی سطح کی وصولیوں کو الگ الگ بھی دکھائیں تاکہ سطح پر وصولیوں کے فرق کو بآسانی جانچا جا سکے ۔

اجلاس کے دیگر شرکاء میں ڈائریکٹر آ ئی ٹی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن  محمد سلیم ، ڈائریکٹر انفورسمنٹ اینڈ آڈٹ قمرالحسن اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر شریک تھے ۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی ٹیم نے ڈی جی ایکسائز کو محکمے کے لیے مجوزہ ڈیش بورڈ پر تفصیلی بریفننگ دی اور  ڈیش بورڈ کو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی سہولت اور ضرورت کے مطابق موٹر بنانے کے لیے تجاویز پیش کیں۔

ڈائریکٹر انفورسمنٹ نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے تحت فیلڈ آپریشن کے محاصلات کو ڈیش بورڈ پر ظاہر کرنے اور ڈیش بورڈ کو آپریشن کی مانیٹرنگ کے لیے مؤثر بنانے کی تجویز پیش کرتے ہوئے اجلاس کو گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس کی وصولیوں  کے لیے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے تحت پنجاب بھر میں جاری آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سیکرٹری مسعود مختار اور ڈی جی عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر  لاہور، ملتان، گجرانوالہ، سرگودھا،فیصل اباد، راولپنڈی، بہاولپور،ساہیوال،ڈی جی خان، گجرات اور ریجن ڈی سمیت پنجاب بھر میں یکم جنوری سے  کاروائیاں جاری ہیں جن کے نتیجہ ٹوکن ٹیکس کی مد میں کڑوڑوں روپے کی وصولیاں کی جا چکی ہیں۔ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں غیر نمونہ نمبر پلیٹیں ضبط کر لی گئیں ہیں۔گزشتہ روز 35 سے زائد مقامات  پر ناکوں میں 10355 گاڑیوں کی چیک کی گئیں جن میں 310  گاڑیوں غیر رجسٹرڈ تھیں جبکہ  548  گاڑیوں کی نمبر پلیٹس جعلی تھیں ۔ 1,027 ٹوکن ٹیکس نادہندگان سے موقع پر  ایک کروڑ  25 لاکھ 3 ہزار759 روپے کی موقع پر وصول کیے گئے۔ ڈی جی ایکسائز نے عوام سے اپیل کی کہ وہ  ریاست کی جانب اپنی ذمہ داریاں بروقت  پوری کریں۔ فیلڈ آپریشنز کا مقصد موٹر وہیکل مالکان کو پریشان کرنا نہیں بلکہ انھیں ان کی ذمہ داری کا احساس دلانا ہے ۔ اگلے مرحلے میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی بندش عمل میں لائی جائے گی اور ٹوکن ٹیکس پر جرمانوں میں تاخیر کے اعتبار سے اضافہ کیا جائے گا۔