ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

Jan 12, 2025 | 11:59 PM

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل 
جن لوگوں سے خطرہ محسوس ہو رہا ہے بالکل گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے مگر آپ روحانی طور پر مدد لیں اور 450مرتبہ حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا وردی لازمی کریں۔

 برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی 
آپ کو بار بار مشورہ دیا جا رہا ہے کہ استخارے سے مدد لیں تاکہ آگے بڑھنے میں آسانی ہو جائے جو لوگ بیمار ہیں وہ صرف توبہ اور صدقے سے کام ضرور لیں۔

 برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو بھی راستہ بند تصور ہو رہا ہے ۔وہ اب کھلنے کی کی اللہ کی طرف سے بڑی امید ہے۔ اب بہت کچھ انشاءاللہ بدلے گا اور بڑی امید ہے کہ آپ کے معاملات میں بہتری آئے گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اب زندگی لوٹ لوٹ کر آپ پر دوبارہ وہ وقت لا سکتی ہے جو کسی مقام پر پیچھے رہ گیا تھا اور شائد اس مقام پر عزت ملے جہاں آپ کے تصور میں بھی تھا۔

 برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
حقوق العباد کا خیال رکھیں ۔ اللہ آپ کی تمام مشکلات دور فرما دیں گے۔ اس وقت آپ کو جس بھی معاملات میں پریشانی آ رہی ہے وہ اسی حوالے سے لگتی ہیں۔
 برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ جس بھی راستے پر سفر کررہے ہیں وہ خطرناک تو نہیں اس بارے میں آپ ایک مرتبہ غور ضرور کریں اگر ذرا سا خطرہ محسوس ہو رہا ہے تو فوراً واپسی کرلیں۔

 برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اللہ جو دے رہا ہے صبر شکر کرکے رکھ لیں اور نصیب سے زیادہ نہیں وقت سے پہلے نہیں۔ یہ یاد رہے ان شاءاللہ وہ ضرور ملے گا جس کی خواہش کی جا رہی ہے وہ بھی جلد۔

 برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ابھی وہ وقت شاہد نہیں آیا جو آپ چاہ رہے ہیں۔ اس لئے جو بھی مل جائے اس پر آمین کہہ لیں اور خاموشی سے اپنے مقصد کی طرف چلتے رہیں جو نصیب میں ہے وہ تو ملے گا۔

 برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اب حالات بدل رہے ہیں اور اللہ سے بڑی امید ہے کہ وہ ان کو آپ کے حق میں کردیں گے لیکن اس کے لئے دل و دماغ کا صاف ہونا بے حد ضروری بھی تو ہے تو صبر سے کام لیں۔


 برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری 
آپ کو جس بات کا دکھ ہے۔ وہ معاملہ ان شاءاللہ ایک دن ضرور آپ کے حق میں ہوگا۔ آپ کی طرف سے جو بھی ان دنوں مل رہا ہے اس کا شکر ادا کریں، یہ بے حد ضروری ہے۔


 برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری 
اللہ چاہے تو دنوں کو تیزی سے بدل کر آپ کے حق میں کر دے مگر اس کی حکمت وہ ہی جانتا ہے۔ آپ کو چاہیے کہ یا کریم یا سلام یا مومن یا اللہ کا ورد دن میں 500بار ضرور کریں۔


 برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اللہ کے حکم سے صورتحال ضرور بدلے گی اور آپ کے حق میں جائے گی تھوڑاسا انتظار ہے وہ کرلیں اور ان دنوں اپنے تمام رازوں کو جس قدر چھپا سکتے ہیں ضرور چھپا لیں۔

مزیدخبریں