”یہ لے کوئٹہ گلیڈیایٹرز، آپ بھی کیا یاد کرو گے۔۔۔“ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایسا تحفہ دیدیا کہ سرفراز احمد بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”مصباح جی، تُسی گریٹ او“

”یہ لے کوئٹہ گلیڈیایٹرز، آپ بھی کیا یاد کرو گے۔۔۔“ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ...
”یہ لے کوئٹہ گلیڈیایٹرز، آپ بھی کیا یاد کرو گے۔۔۔“ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایسا تحفہ دیدیا کہ سرفراز احمد بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”مصباح جی، تُسی گریٹ او“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ کے 25ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ملتان سلطانز کے خلاف فتح کے ساتھ ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”پی ایس ایل کے میچ دیکھنے کیلئے تماشائی اس لئے نہیں آ رہے کیونکہ۔۔۔“ پی سی بی کی ایک غلطی نے دبئی میں سٹیڈیم ویران کر دئیے، طویل عرصے سے متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کی کوریج کرنے والے صحافی نے انکشاف کر دیا 
اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 33 رنز سے شکست دی اور کیرن پولارڈ کی 47 گیندوں پر 73 رنز کی دھواں دار اننگز بھی ملتان سلطانز کو شکست سے نہ بچا سکی جس میں 6 چھکے اور 5 چوکے بھی شامل تھے۔
اس میچ میں فتح کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ 12 پوائنٹس کیساتھ ٹیبل پر پہلے نمبر پر آ گئی ہے جبکہ کوئٹہ یونائیٹڈ 10 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے اور باقی 5 ٹیموں یعنی کراچی کنگز، ملتان سلطانز کے 9,9 پوائنٹس ہیں جبکہ پشاور زلمی 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”لو آ گیا میں جلوہ دکھانے۔۔۔“ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اگلے میچوں سے پہلے ”ببر شیر“ کا ساتھ مل گیا، انگلینڈ کا وہ بلے باز دبئی پہنچ گیا جسے دیکھ کر باﺅلرزاوور نہ ملنے کی دعا کرتے ہیں، دیکھ کر آپ بھی کہیں گے ”چھکا تو یہ ثواب سمجھ کر مارتا ہے“ 
اسلام آباد یونائیٹڈ کی فتح نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بھی پلے آف مرحلے میں پہنچا دیا ہے اور اب پلے آف میں جانے والی صرف 2 ٹیموں کا فیصلہ ہونا باقی ہے ۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -