”لو آ گیا میں جلوہ دکھانے۔۔۔“ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اگلے میچوں سے پہلے ”ببر شیر“ کا ساتھ مل گیا، انگلینڈ کا وہ بلے باز دبئی پہنچ گیا جسے دیکھ کر باﺅلرزاوور نہ ملنے کی دعا کرتے ہیں، دیکھ کر آپ بھی کہیں گے ”چھکا تو یہ ثواب سمجھ کر مارتا ہے“

”لو آ گیا میں جلوہ دکھانے۔۔۔“ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اگلے میچوں سے پہلے ”ببر ...
”لو آ گیا میں جلوہ دکھانے۔۔۔“ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اگلے میچوں سے پہلے ”ببر شیر“ کا ساتھ مل گیا، انگلینڈ کا وہ بلے باز دبئی پہنچ گیا جسے دیکھ کر باﺅلرزاوور نہ ملنے کی دعا کرتے ہیں، دیکھ کر آپ بھی کہیں گے ”چھکا تو یہ ثواب سمجھ کر مارتا ہے“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) انتہائی دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکی ہے کیونکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے علاوہ پلے آف کھیلنے والی مزید دو ٹیموں کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے اور اس کیلئے ملتان سلطانز، کراچی کنگز اور پشاور زلمی میں مقابلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو صرف میچ ہی نہیں ہرایا بلکہ۔۔۔“ پی ایس ایل میں اب تک کی دلچسپ ترین خبر آ گئی، ایسا کام ہو گیا کہ کراچی والے بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”رانا جی معاف کرنا، غلطی مارے سے ہو گئی“ 
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو اپنے باقی میچوں سے پہلے ہی ”ببر شیر“ کھلاڑی کا ساتھ مل گیا ہے جسے دیکھ کر ہی باﺅلرز اوور نہ ملنے کی دعا کرتے ہیں جبکہ نام جان کر آپ بھی بے اختیار یہ کہنے پر مجبور ہو جائیں گے کہ ”چھکا تو یہ ثواب سمجھ کر مارتا ہے۔“ یہ کھلاڑی کوئی اور نہیں بلے انگلینڈ کی ٹیم کے بلے باز جیسن روئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔فواد رانا کو سوشل میڈیا پر ان سے متعلق بننے والی ”میمز“ دکھائی گئیں تو کیا ردعمل تھا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی 
جیسن روئے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کھیلنے میں مصروف تھے تاہم سیریز کے خاتمے کے بعد وہ دبئی پہنچ گئے ہیں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سکواڈ کو جوائن کر لیا ہے۔ 27 سالہ جیسن روئے نے 165 ٹی 20 میچوں میں 144.80 کے سٹرائیک ریٹ کیساتھ 4,205 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ 4 سنچریاں اور 27 نصف سنچریاں بھی بنا رکھی ہیں۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -