”پی ایس ایل کے میچ دیکھنے کیلئے تماشائی اس لئے نہیں آ رہے کیونکہ۔۔۔“ پی سی بی کی ایک غلطی نے دبئی میں سٹیڈیم ویران کر دئیے، طویل عرصے سے متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کی کوریج کرنے والے صحافی نے انکشاف کر دیا

”پی ایس ایل کے میچ دیکھنے کیلئے تماشائی اس لئے نہیں آ رہے کیونکہ۔۔۔“ پی سی ...
”پی ایس ایل کے میچ دیکھنے کیلئے تماشائی اس لئے نہیں آ رہے کیونکہ۔۔۔“ پی سی بی کی ایک غلطی نے دبئی میں سٹیڈیم ویران کر دئیے، طویل عرصے سے متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کی کوریج کرنے والے صحافی نے انکشاف کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری میں سنسنی خیز مقابلوں کی کوئی کمی نہیں لیکن سٹیڈیم میں خالی کرسیاں پریشان کن ہیں کیونکہ جب تک تماشائیوں کی بھیڑ نہ ہو، کھیل کا مزہ بھی کم ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”کرکٹ میں صرف ایک ہی آفریدی ہے اور ۔۔۔“ شاہین آفریدی نے شاہد آفریدی کیلئے ایسا شاندار بیان جاری کر دیا کہ پوری دنیا میں دھوم مچا دی، چھوٹی سی عمر میں پاکستانیوں کے دل فتح کر لئے 
خلیجی اخبار گلف نیوز کے سینئر صحافی کے آر نائر نے پاکستان سپر لیگ میں شائقین کی زیادہ دلچسپی نہ ہونے کا ذمہ دار پاکستان کرکٹ بورڈ کو قرار دیا ہے جو ایک طویل عرصے سے متحدہ عرب امارات میں ہونے والی بین الاقوامی کرکٹ کی کوریج کرتے چلے آ رہے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق کے آر نائر کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی تشہیری مہم اس سال نہ ہونے کے برابر تھی جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایونٹ شروع ہونے سے صرف چند روز پہلے دو بڑے خلیجی اخبارات میں پی ایس ایل کے اشتہارات نظر آئے۔
کے آر نائر نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ دبئی میں رکھی تھی جبکہ تشہیری مہم میں مقامی اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا کو شامل رکھا تھا لیکن اس بار ڈرافٹنگ سے لے کر جرسی کی رونمائی تک غرض ہر تقریب پاکستان میں رکھی گئی جس کے باعث دبئی اور شارجہ میں وہ ماحول پیدا نہیں ہوسکا جو اس بڑے ایونٹ کیلئے ضروری تھا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔گزشتہ روز میچ کے آخری لمحات میں یہ لڑکی دعا مانگ رہی تھی لیکن جیسے ہی اس نے خود کو کیمرے پر دیکھا تو ایسی حرکت کر دی کہ لڑکے تو کیا لڑکیاں بھی حیران پریشان رہ جائیں گی، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا 
ان کا کہنا ہے کہ آپ نے پی ایس ایل کے میچز کی بہت بڑی تعداد متحدہ عرب امارات میں وکھی ہے لہٰذا اصل توجہ یہاں کے مقامی شائقین پر دی جانی چاہئے تھی جن کا تعلق پاکستان سے ہے تاکہ وہ میدانوں میں رخ کرتے۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -