ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

Oct 15, 2024 | 12:01 AM

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
 آپ کافی دنوں سے بلاوجہ کی ٹینشن کا شکار ہیں اور کسی جانب سے ریلیف حاصل نہیں ہو رہا۔ ان حالات میں تمام معاملات کا از سر نو جائزہ لیں کسی جگہ تو گڑ بڑ ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
 آپ نے اپنی زندگی کا بہت سا وقت خراب کر دیا تھا مگر اب قسمت ایک بار پھر موقع دے رہی ہے۔ اس کو تو کم سے کم ہاتھ سے مت جانے دیں اگر آگے بڑھنا ہے تو۔ سوچیں ضرور۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
 اب آپ کو میدان میں آنا پڑے گا اور کچھ سخت فیصلے کرکے اپنے مستقبل کو محفوظ بنانا ہوگا اور اب اگر قدم نہیں اٹھانا تو پھر کیا ساری زندگی مشکل میں گزارنے کا ارادہ ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
 کوئی وجہ تو ہے جو آپ کو بلاک کئے ہوئے ہے۔ آپ کا سیدھا ہاتھ کہیں پڑتا ہی نہیں ہے۔صورت حال ساتھ ہی نہیں دیتی۔ توبہ کرکے اللہ پاک سے خصوصی مدد طلب کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
 صورت حال آج اچھی ہے۔ کافی دنوں سے جن مسائل کا سامنا تھا۔ اب اس میں بہتری آ رہی ہے اور آپ کو کسی حوالے سے بڑی خوشخبری ملنے کی بہت امید دکھائی دے رہی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
 بار بار مشورہ ہے۔ استخارے کی مدد سے چلیں ورنہ بڑے کام میں فی الحال ہاتھ نہ ڈالیں۔ آپ کا زائچہ کمزور ہے۔ ابھی جو مل رہا ہے بس اس کا شکر ادا کریں ضروری ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
 آج آپ کو اچھی خبر مل سکتی ہے۔ رکاوٹیں ڈالنے والا ستارہ چلا گیا ہے جو لوگ کسی بھی حوالے سے پریشان تھے۔ وہ آج نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
 ایک شخص جو نقصان کا باعث بن رہا تھا۔ ان شاءاللہ آج خود بخود پیچھے ہٹ جائے گا اور آپ کی راہ صاف ہو جائے گی۔ البتہ صحت کا خاص خیال بھی رکھیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
 آپ کسی بڑے نقصان سے بچ گئے ہیں۔ یہ میرے اللہ کی آپ پر خاص مہربانی ہے آج صبح سے محسوس ہوگا کہ کوئی اچھا ہی ہو کر رہے گا اور ان شاءاللہ اچھا ہی ہوگا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
 اہم سلسلہ بن جانے کی امید ہے جس کام کو مشکل سمجھ رہے تھے وہ آسان ہو گا۔ آج آپ کو گھریلو ماحول میں بھی جاری کشیدگی سے ان شاءاللہ نجات مل جائے گی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
 جو لوگ عرصہ دراز سے بیمار چلے آ رہے ہیں۔ وہ سفید چیزوں اور کپڑے کا صدقہ دیں، جیسے کسی بچی کو سکول کا لباس لے دیں اور خو دبھی نماز کی طرف متوجہ ہوں۔

 برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
 آپ دو بھوکوں غریبوں کو ہو سکے تو کھانا کھلا دیں اور اپنے بارے میں فکر کریں۔ آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ کس سمت چل رہے ہیں۔ اس طرح بڑے نقصان میں آ جائیں گے۔

مزیدخبریں