ٹین آؤٹ آف ٹین یعنی ورلڈ کپ میں 10کے 10میچ جیتنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم ایک ہی ہار میں سب کچھ ہار بیٹھی ۔۔۔
اس تاریخی ہار کا آغاز ٹاس ہارنے سے ہی ہو ا ۔۔۔
پورے ٹورنامنٹ میں چلنے والی ٹیم کی فائنل میں ایک نہ چلی۔۔۔
نہ بیٹنگ چلی، نہ بولنگ چلی، نہ فیلڈنگ چلی۔۔۔۔
پوری ٹیم فائنل میں صرف 240کے سکور پر چلتی بنی ۔۔۔
اس ایک فائنل کیلیے کتنی تیاریاں کیا کچھ نہیں کیا گیا تھا ، سب کا ذکر چھوڑتے ہوئے بھارت کی راجدھانی یعنی نئی دہلی کو نظر انداز کیا گیا ، دوسرے بڑے مرکز ممبئی کو بھی بھلا دیا گیا ۔۔۔۔
فائنل کیلیے چنا گیا تو نریندر مودی سٹیڈیم ۔۔۔۔مہمان خصوصی بھی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ۔۔۔۔
شاہ رخ خان ، دیپیکا پڈوکون ، رنویر سنگھ ، انوشکا شرما ، اتھیا شیٹھی سمیت با لی ووڈ کے اہم ستارے اپنی تمام تر مصروفیات ترک کر کے سٹیڈیم پہنچے ۔ یہاں تک کہ لیجنڈ گلوکارہ آشا بھوسلے بھی سٹیڈیم میں میچ دیکھنے پہنچی تھیں ۔۔۔۔
یہ سارا میلہ لٹنے کیلیے نہیں سجایا گیا تھا لیکن الٹی ہو گئی سب تدبیریں ۔۔۔۔
سٹیڈیم مرضی کا چنا گیا ۔۔۔۔
پچ مرضی کی چنی گئی ۔۔۔
نہ روہیت شرما، نہ ویرات کوہلی اور نہ محمد شامی کچھ بھارت کے کام نہیں آیا۔۔۔
1 لاکھ تماشائیوں پر 11 آسٹریلوی کھلاڑی بھاری پڑ گئے...
پوری بھارتی ٹیم نے فائنل میں اتنے چوکے چھکے نہیں لگائے جتنے اکیلے ٹریوس ہیڈ نے لگائے۔..
ٹریوس ہیڈ نے 4 چھکے اور 14 چوکے لگائے، بھارت کی پوری ٹیم نے 13 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔
ویرات کوہلی پلئیر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا تھا کہ کھیل میں اس سے اطمینان بخش کچھ نہیں کہ آپ1 لاکھ سے زائد لوگوں کو خاموش کروادیں۔....آسٹریلیا نے ایسا ہی کیا اور پورے ورلڈ کپ 2023ء میں نا قابل شکست رہنے والی بھارتی ٹیم کو ہی نہیں کروڑوں بھارتیوں کواگلے عالمی کپ تک مکمل "خاموش " کرا دیا ۔۔۔۔
بھارتی میڈیا پر اب بہت کچھ کہا اور لکھا جائے گا جس کیلیے کل تک کا انتظار کرنا پڑے گا ۔۔۔۔۔لیکن
سوشل میٖڈیا پر تبصروں اور میمز کا طوفان آ چکا ہے ۔۔۔۔
بھارت کی شکست پر پاکستان میں کر کٹ شائقین بہت خوش ہیں، شائقین کی ہمدردی اس اہم مقابلے میں آ سٹریلیا کے ساتھ دکھائی دی، بھارت کی ناکامی کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ انداز میں بھارتی کھلاڑیوں کا مذاق اڑایا۔کسی نے لکھا" گھر کے شیر گھر میں ڈھیر"۔۔۔
کسی نے لکھا "کر کٹ کے چوہدری کی ناک کٹ گئی"۔۔۔
ایک نے لکھا" فلسطینی پر چم بھارت کی شکست بن گیا"۔۔۔ ایک نے لکھا " جو مزا پاکستان کی جیت میں نہیں وہ بھارت کی ہار میں ہے"۔۔۔۔
بعض کا کہنا تھا "بھارت کی شکست سے ہم ورلڈ کپ جیت گئے"۔۔۔
ایک منچلے نے لکھا " آج وسیم اکرم کے سالوں نےشعیب ملک کے سالوں کو ہرا دیا"۔۔۔
کسی نے بھارتی وزیر اعظم مودی کی سٹیڈیم میں بیٹھی تصویر کے ساتھ لکھا " مودی جی مزا آگیا"۔۔۔۔
ایسے میں ایک دلچسپ پوسٹ کا ذکر ضروری ہے ۔۔۔۔
اس پوسٹ میں جو اعدادوشمار دیئے گئے ہیں ہمارا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔۔
فی الحال صرف ورلڈکپ 2023کے فائنل کے نتائج کو انجوائے کریں ۔۔۔۔
پوسٹ کچھ اس طرح ہے کہ
1:رکی پونٹنگ نے 2002ء میں شادی کی اور 2003ء کا ورلڈ کپ آسٹریلیا کیلیےجیتا ۔۔۔( یعنی شادی کے 1سال بعد )
2:ایم ایس دھونی نے 2010ء میں شادی کی اور 2011ء کا ورلڈ کپ بھارت کیلیے جیتا ۔۔۔( یعنی شادی کے 1سال بعد )
3:این مورگن نے 2018ء میں شادی کی اور 2019ء کا ورلڈ کپ انگلینڈ کیلیے جیتا ۔۔۔( یعنی شادی کے 1سال بعد )
4: پٹ کمینز نے 2022ء میں شادی کی اور 2023ء میں آسٹریلیا کیلیے ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب ہو گئے۔۔۔( یعنی شادی کے 1سال بعد )
بہر حال بھارتی ٹیم جس نےسارا ورلڈ کپ جیت کے نشے میں گزارا ۔۔۔جشن منانے میں گزارا ۔۔۔
آج کی رات بھی گزرے گی ۔۔۔۔"نشے" میں یا" خاموشی" سے ۔۔۔ ؟
نوٹ: ادارے کا لکھاری کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں