چھٹی سالانہ انٹرنیشنل قرأ ت کانفرنس 17نومبر کو ہو گی ،مصر، تنزانیہ، سوڈان، شام، تیونس کے قراء حضرات شرکت کریں گے

چھٹی سالانہ انٹرنیشنل قرأ ت کانفرنس 17نومبر کو ہو گی ،مصر، تنزانیہ، سوڈان، ...
چھٹی سالانہ انٹرنیشنل قرأ ت کانفرنس 17نومبر کو ہو گی ،مصر، تنزانیہ، سوڈان، شام، تیونس کے قراء حضرات شرکت کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چھٹی انٹرنیشنل قرأ ت کانفرنس 17 نومبر (اتوار) کو ہو گی۔ کانفرنس میں مصر، تنزانیہ، سوڈان، شام، تیونس کے قراء حضرات شرکت کریں گے۔ پاکستان بھر سے جید علمائے کرام، مشائخ، مختلف یونیورسٹیوں کے اسلامک ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان اور عالمی شہرت کے حامل علوم قرأ ت کے ماہرین بھی شرکت کریں گے۔

چھٹی انٹرنیشنل قرأت کانفرنس کے منتظم اعلیٰ پروفیسر ڈاکٹر شفاقت علی بغدادی الازہری نے کہا کہ یہ کانفرنس فن قرأ ت کے اعتبار سے سنگ میل ثابت ہو گی اور اس فن سے وابستہ قراء حضرات کے لیے نئی جہات اور شعور و آگہی کا ذریعہ بنے گی۔  انٹرنیشنل قرأت کانفرنس کے جملہ انتظامات کو مکمل کر لیا گیا ہے۔ کانفرنس کی کوریج کے لیے میڈیا اور سوشل میڈیا کے نمائندوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

 انہوں نے بتایا کہ یہ کانفرنس کینال ویو محمڈن مارکی کھاریاں گجرات میں ہو گی۔  بین الاقوامی شہرت یافتہ قراء حضرات میں سے سوڈان سے استاذ عبداللہ فرزوق، مصر سے احمد رضا محمد علی، جمال ناصرغبن، احمد محمد عبدلا لفتح، ابراہیم ماہر فرج، تنزانیہ سے حسین القردی، تیونس سے فضل بن محمد القیروانی شرکت کریں گے۔کانفرنس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم رانا، ڈاکٹر شبیر احمد جامی، ڈاکٹر شعیب عارف، ڈاکٹر سید حسن شکیل شاہ، ڈاکٹر محمد میر آصف اکبر، مفتی کامران علی سلطانی اظہار خیال کریں گے۔