علامہ طاہر اشرفی کا اعزاز،ماسکو کی جامع مسجد میں اذان دی

Sep 20, 2024 | 09:21 PM

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن)امت کو درپیش مسائل بالخصوص مسئلہ فلسطین و مسئلہ کشمیر کا حل عالم اسلام کے اتحاد میں مضمر ہے ۔اسلامی تحریکیں ، او آئی سی  اور دیگر بین الاقوامی مسلم فورمز عالمی امن و سلامتی کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

دنیا بھر کے علماء و شیوخ انٹرنیشنل مسلم علماء فورم کے اجلاس میں شرکت کے لئے ماسکو میں موجود ہیں۔ جمعۃ المبارک کے موقع پر ماسکو کی جامع مسجد میں دنیا کے کونے کونے سے آئے ہوئے جید علماء و شیوخ کی  صف بندی نے سماں باندھ دیا ۔ جمعہ کا یہ اجتماع اتحاد امت کی عملی تصویر نظر آرہا تھا ۔

اس موقع پر نماز جمعہ کی اذان کا شرف چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کو ملا جبکہ خطبہ جمعہ کی سعادت قاضی القضاۃ فلسطین جناب ڈاکٹر محمود الہباش کو ملی۔

بلاشبہ مسلم سکالرز کا یہ عظیم الشان اجتماع مسئلہ فلسطین و کشمیر اور امت کو درپیش دیگر مسائل ، انسانیت کو علم و آگہی کی روشنی میں لانے اور دنیا بھر کے انسانوں کو باہمی محبت و اخوت کے رشتے میں منسلک کرنے کے حوالے سے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔

مزیدخبریں