جنوبی افریقہ کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست، افغانستان نے سیریز جیت لی
شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز 0-2 جیت لی۔
شارجہ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں افغانستان نے جنوبی افریقا کو 177 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی۔ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنائے۔افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز نے شاندار 105 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ عظمت اللہ عمر زئی نے ناقابل شکست 86 رنز بنائے۔افغان آل راؤنڈر راشد خان نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔افغانستان کو تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہوگئی۔