پی ٹی آئی جلسہ، پولیس نے جلسہ گاہ جانیوالے راستے بند کردیئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کو کاہنہ میں رنگ روڈ کے علاقے میں جلسے کی اجازت ملنے کے بعد پولیس نے جلسے کے لیے طے کیے گئے مقام کی طرف جانے والے راستوں کو کنٹینر زلگا کر بند کرنا شروع کر دیا ہے۔
"سٹی 42 نیوز" کے مطابق لاہور پولیس کی بھاری نفری پی ٹی آئی کے جلسے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے آج شام ہی طے کیے گئے مقام پر پہنچ گئی اور علاقے کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا ہے۔
مصدقہ اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ کی جانب جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کیا جا رہا ہے۔پولیس کے سینئیر حکام میں سے ایک نے استفسار کیے جانے پر بتایا کہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر مختلف راستوں کو بند کیا جا رہا ہے۔