ملتان کے نشستر ہسپتال میں ایڈز منتقلی کا معاملہ، مریم نواز نے بڑا قدم اٹھا لیا

ملتان کے نشستر ہسپتال میں ایڈز منتقلی کا معاملہ، مریم نواز نے بڑا قدم اٹھا ...
ملتان کے نشستر ہسپتال میں ایڈز منتقلی کا معاملہ، مریم نواز نے بڑا قدم اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نشتر ہسپتال ملتان کے ڈائیلسز یونٹ سے 25 مریضوں میں ایڈز کی منتقلی کے معاملے پر ایکشن لے لیا۔

نشتر ہسپتال کے دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو نیفرولوجی وارڈ سے ایڈز کی 25 مریضوں میں منتقلی کے معاملے پر مکمل بریفننگ دی گئی۔

مریم نواز نے مریم نواز نے غفلت برتنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر کاظم اور وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر مہناز خاکوانی سمیت 5 سینیئر ڈاکٹرز کو معطل کردیا۔

مریم نواز کی جانب  تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں  وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر مہناز خاکوانی اور ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر کاظم خان کو معطل کیا۔ 

معطل ہونے والوں میں ہیڈ آف نیفرولوجی وارڈ ڈاکٹر غلام، ڈاکٹر جہانگیر، ڈاکٹر پونم، سینیئر رجسٹرار ڈاکٹر عالمگیر اور ہیڈ نرس ناہید بھی شامل ہیں۔ 

  تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں تمام ڈاکٹرز کے لائسنس بھی منسوخ کردیے گئے۔