ایڈیشنل آئی جی موٹر ویز  عثمان انور نے بلڈنگ کمپلیکس بابو صابو میں کلین اینڈ گرین شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا

Aug 24, 2022 | 02:02 PM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  ایڈیشنل آئی جی موٹر ویز  عثمان انور  پولیس سنٹرل ریجن نے بلڈنگ کمپلیکس بابو صابو میں کلین اینڈ گرین شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا۔

ترجمان موٹر ویز پولیس سید عمران احمد کے مطابق  ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر عثمان انور   پولیس سنٹرل ریجن نے  بلڈنگ کمپلیکس بابو صابو لاہور میں کلین اینڈ گرین  شجر کاری مہم کا  آغاز پودا لگا کر کیا ،  اس موقع پر  زونل کمانڈر محمد ندیم ، ایس ایس پی ناصر عزیز ورک  ، موٹروے پولیس افسران اور انکے اہلخانہ بھی موجود تھے ۔ ایڈیشنل آئی جی موٹر ویز نے کہا کہ  موٹروے پولیس شجر کاری مہم سے عوام کو یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ اگر ہم پاکستان کو سرسبز و شاداب دیکھنا چاہتے ہیں تو ضرورت سے زیادہ شجر کاری ضروری ہے، لوگوں کو اس بات کا احساس ہونا چاہیے کہ آنے والی نسلوں کو آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے کے لیے ان لگائے گئے  پودوں کی دیکھ بھال بھی ضروری ہے ۔

ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ    آئی جی خالد محمود کے ویژن کے مطابق  موٹروے پولیس کے تمام زونز نے ما حولیاتی آلودگی  کے اثرات کو کم کرنے کے مقصد کے ساتھ ہزاروں درخت لگائے ہیں، درخت ماحولیاتی آلودگی کے خلاف پہلی دفاعی لائن ہیں ۔

اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر عثمان نے کہا کہ   آئی جی خالد محمود کی ہدایت پر موٹروے پولیس نے  تمام پبلک سروس گاڑیوں میں ڈیش بورڈ  پر کیمرہ، ڈرائیورز کے میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ  اور لمبے روٹ پر دو ڈرائیورز کی پالیسی  پر اقدامات شروع کر دیے ہیں،  روڈ سیفٹی موٹرو  ے پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔

مزیدخبریں