ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟

Sep 24, 2025 | 12:04 AM

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل 
 آپ کو اچانک کسی جانب سے بڑا فائدہ ملے گا جو لوگ کسی بھی پریشانی میں مبتلا ہیں آج شام تک ہی اس سے آزاد ہوں گے ضرورت کوئی بھی ہو پوری ہوگی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی 
اس وقت آ پ کی زندگی میں ایک تبدیلی کاسلسلہ شروع ہونے کی اطلاع آرہی ہے اگر آپ نے حکمت سے کام لیا تو یہ آپکے بڑے حق میں جائے گی جو لوگ فائدہ اٹھاسکتے ہیں اٹھالیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
مشکلات بحکم اللہ اب تیزی سے اپنے خاتمے کی جانب ہیں آپ کو خود ہی اس کا اندازہ ہوجائے گا اور جو بھی خبر کافی دنوں سے سن لینے کی خواہش تھی وہ بھی پوری ہوجائے گی 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کیوں گھبرارہے ہیں اللہ ہے نا،وہ آپکو ہر مشکل سے نکال دے گا اور غیبی انداز سے ایسی مددہوگی کہ حیران رہ جائیں گے تقدیر اس وقت آپ کا ساتھ دے رہی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

اس وقت آپ ایک اہم معاملے میں انشاءاللہ بڑی فتح حاصل ہوگی ناممکن کام بھی ممکن ہوتا دکھائی دے رگا اور آپ کی جو بھی ضرورت ہے وہ آج پوری ہوجائے گی
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
 آپ کو حالات کے مطابق قدم اٹھانا ہوگا جلد بازی بے حد خطرناک ثابت ہوسکتی ہے جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں ہوسکے تو استخارہ کرلیں ورنہ ابھی مشورے کے بغیر نہ چلیں

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ایک اہم کام میں بڑی کامیابی ملنے کا امکان ہے اور روزگار کے حوالے سے بھی کوئی بڑی خبر آسکتی ہے جو لوگ نوکری کی تلاش میں تھے وہ بھی آج کامیاب ہوسکتے ہیں

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
 آج کا دن انشاءاللہ آپکے ہر کام کو آسان کرے گا آپ جس کام میں پھنسے ہوئے تھے اس میں نکلنے کے علاوہ آپکو مالی طور پر بھی بڑا فائدہ حاصل ہونے کی امید ہے

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
 فضول کاموں میں وقت برباد نہ کریں آپ خود کسی بھی اچھے موقع کو حاصل کرنے میں ناکام اس لئے رہتے ہیں آپ کی توجہ نہیں ہوتی اب پھر ایک چانس مل رہاہے جسے حاصل کرلیں

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری 
آج نوکری پیشہ افراد کو تبادلے کی خبر مل سکتی ہے اورجو لوگ کسی بھی طرف چھوٹا موٹا اپنا کام کرنے کی کوشش میں ہیں وہ بھی اس میں کامیاب ہوسکتے ہیں قدم اٹھائیں بس

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری 
ذہنی کیفیت کو ٹھیک رکھیںدماغ میں چلنے والی فضول سوچوں کو روکنے کے لئے آپ کثرت سے درود پاک کا ورد کیا کریں جو لوگ بندش میں وہ بھی اس سے آزاد ہوں گے

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
 اللہ نے چاہا توآپ کو اپنے مسئلے کا حل ملے گا جس بھی طرف سے ٹینشن ملنے کا سلسلہ جاری تھا وہ رک جائے گا اور جو دے رہے ہیں وہ خودبخود انشاءاللہ بھا گ جائیں گے

مزیدخبریں