اسلام آباد اور لاہور میں پیٹرول کی قلت کا خدشہ

Nov 25, 2024 | 07:01 PM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث اسلام آباد ، راولپنڈی اور لاہور  میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

"24 نیوز" کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین ٹوٹنےکاخدشہ ہے ،لاک ڈاؤن کی صورتحال میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں، پیٹرولیم ڈویژن نےچیف سیکرٹری پنجاب،چیف کمشنرزاسلام اباد اور راولپنڈی کوخط لکھ دیا،اٹک آئل ریفائنری کوخام تیل لےکر جانے،پیٹرولیم مصنوعات لانے والےٹینکرز،گاڑیوں آمد ورفت، ترسیل محدود ہوگئی۔

پیٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں رکاوٹیں آرہی ہیں،اس سلسلے میں اوگرا بھی ضلعی انتظامیہ کےساتھ رابطےمیں ہے،انتظامیہ سےمتاثرہ شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی کی درخواست، موجودہ صورتحال سےنمٹنے کے لیے ایک جامع منصوبہ بنانےکی درخواست کی گئی ہے۔

مزیدخبریں