اسلام آباد اور لاہور میں پٹرول کی قلت کا خدشہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث اسلام آباد ، راولپنڈی اور لاہور میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
24 نیوز کے مطابق پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے باعث اسلام آباد، رولپنڈی اور لاہور میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین ٹوٹنےکاخدشہ ہے ،لاک ڈاؤن کی صورتحال میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں، پٹرولیم ڈویژن نےچیف سیکرٹری پنجاب،چیف کمشنرزاسلام اباد اور راولپنڈی کوخط لکھ دیا،اٹک آئل ریفائنری کوخام تیل لےکر جانے،پٹرولیم مصنوعات لانے والےٹینکرز،گاڑیوں آمد ورفت، ترسیل محدود ہوگئی۔
پٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں رکاوٹیں آرہی ہیں،اس سلسلہ میں اوگرا بھی ضلعی انتظامیہ کےساتھ رابطےمیں ہے،انتظامیہ سےمتاثرہ شہروں میں پٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی کی درخواست، موجودہ صورتحال سےنمٹنے کے لیے ایک جامع منصوبہ بنانےکی درخواست کی گئی ہے۔