خواتین پر تشدد کرنے والے بزدل اورمجرم ہیں، آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا:وزیر اعلیٰ پنجاب

خواتین پر تشدد کرنے والے بزدل اورمجرم ہیں، آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا:وزیر ...
 خواتین پر تشدد کرنے والے بزدل اورمجرم ہیں، آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا:وزیر اعلیٰ پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمہ کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ  خواتین میری ریڈ لائن ہیں تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں -ماؤں،بہنوں، بیٹیوں کی عزت معاشرتی روایات اور مذہبی اقدار ہیں۔ دین اسلام میں پہلی مرتبہ عورت کو مکمل عزت و احترام اور حقوق دینے کے احکامات دئیے گئے۔ بیٹیوں اور بہنوں سمیت خواتین کی عزت و احترام نبی کریم ﷺ کی سنت ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ قرآن وسنت میں عورت پر ہاتھ اٹھانے سے نہ صرف منع کیا گیا بلکہ نرمی برتنے کا بھی حکم دیا گیا۔ خواتین پر تشدد کرنے والے بزدل اورمجرم ہیں، آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔  خواتین کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔پنجاب کو پہلی بار ورچوئل وویمن پولیس اسٹیشن قائم کرنے کا اعزاز حاصل ہے- مشکل کا شکار خواتین شکایات ورچوئل پولیس اسٹیشن درج کرا سکتی ہیں -خواتین کسی ہنگامی صورتحال میں پینک بٹن سے فوری پولیس ہیلپ حاصل کر سکتی ہیں - خواتین کے لیے پولیس وویمن ہیلپ لائن بھی مکمل فعال ہے- حکومت پنجاب خواتین کے تحفظ اور حقوق کی پاسداری کے لیے پر عزم ہے- خواتین کے لیے تشدد سے پاک، محفوظ اور مساوی معاشرہ ترقی کی ضمانت ہے۔