لاہور (پ ر) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید کی زیر سرپرستی، مولاناحافظ اسعد عبید اور مولانا زبیر حسن کی زیر نگرانی جامعہ اشرفیہ لاہور سے سیلاب زندگان کی امداد کے لیے مخیر حضرات کے تعاون سے دو کنٹینروں پر مشتمل لاکھوں روپے مالیت کا امدادی سامان گذشتہ روز جامعہ اشرفیہ لاہور سے مولانا سعد بن اسعد، مولانا حماد حسن، مولانا مطیع الرحمن،مولانا محمد نعمان اور جامعہ اشرفیہ لاہور کے طلباء کی ایک بڑی ٹیم نے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقہ علی پور جتوئی ضلع مظفر گڑھ میں پہنچایا جہاں انہوں نے مکمل سروے کے بعد علاقہ کے حقیقی مستحقین میں مقامی مدرسہ جامعہ امدادیہ حبیب المدارس میں سینکڑوں افراد میں امدادی سامان تقسیم کیا اور کھانا کھلایا۔
مولانا سعد بن اسعداور دیگر علماء نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں توقعات سے بڑھ کرسیلاب کی تباہ کاریاں اور نقصانات ہوئے ہیں اوراب بھی بڑی تعداد میں لوگ امداد کے منتظرہیں، مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم نے کہا کہ حکومت، فلاحی ادارے اور مخیر حضرات متاثرہ خاندانوں کی فوری امداد اور بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات کریں تاکہ اس کڑے وقت میں ان کا سہارا بن سکیں مولاناحافظ اسعد عبیدنے کہا کہ اس سے قبل بھی جامعہ اشرفیہ لاہور کی طرف قصور کے علاقہ گنڈہ سنگھ اور دیگر متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان تقسیم کیا اورجلد ہی دیگر علاقوں میں بھی مخیر حضرات کے تعاون سے جامعہ اشرفیہ لاہور کے رضاکاروں کی امدادی ٹیم سیلاب زدگان میں سامان کرے گی جامعہ اشرفیہ لاہور کے علماء_ نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے مغفرت، درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔