زمینوں پر ناجائز قبضے چھڑانے کیلئے قانون سازی کا اعلان 

Sep 25, 2025

                                                            لاہور (آ ئی این پی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبے میں زمینوں پر ناجائز قبضے چھڑانے کیلئے قانون سازی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصی عدالتوں میں زمین پر قبضے سے متعلق کیس کا فیصلہ 90دن میں ہو گا، بیواں اور یتیموں کی زمین پر قبضہ کرنیوالے کو 10 سال سزا ہوگی،انکا کہناہے کہ سی سی ڈی نے جس طرح امن و امان قائم کیا اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلی مریم نواز کا کہنا تھا پیرا فورس کا قیام میرا خواب تھا جو شرمندہ تعبیر ہوا، عوام کیلئے آسانیاں فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے، بازاروں سے تجاوزات کے خاتمے پر لوگ خصوصا خواتین بہت خوش ہیں، پیرا فورس میں باصلاحیت خواتین شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا سی سی ڈی ڈپارٹمنٹ نے جو امن قائم کیا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، پنجاب میں ایسے اضلاع بھی ہیں جہاں زیرو کرائم ہے، جن اضلاع میں کرائم تھا وہاں اب لوگ کہتے ہیں امن ہو گیا ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا رشوت کی کمائی میں برکت نہیں ہے، جتنی تیزی سے رشوت کی کمائی آتی ہے اتنی تیزی سے چلی جاتی ہے، کاروباری افراد جائز منافع کمائیں، جب منافع جائز حدود سے باہر نکل جاتا ہے تو اسے روکنا میرا فرض ہے، حکومت کی ریٹ لسٹ کے مطابق گندم آٹے کی قیمت یقینی بنانی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ظلم سے بچانا اور انصاف دلانا ہے، میرا خواب ہے پنجاب ماں بیٹیوں کیلئے محفوظ ترین جگہ بنے، جن زمینوں پر قبضہ ہو جاتا ہے ان کے لیے الگ عدالتیں بنا رہے ہیں، خصوصی عدالتوں میں زمین پر قبضے سے متعلق کیس کا فیصلہ 90 دن میں ہو گا، بیواں اور یتیموں کی زمین پر قبضہ کرنے والے کو 10 سال سزا ہوگی,مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے طالبعلموں کیلئے خصوصی پیکیج کی منظوری دے دی۔اس حوالے سے سیلاب متاثرہ علاقوں کے تمام طلباء کی ایک سمسٹر کی فیس معاف کر دی گئی، سیلاب متاثرہ اضلاع کے بی ایس فرسٹ ایئر کے طلباء کی داخلہ فیس بھی معاف کر دی گئی ہے۔پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں مظفرگڑھ، ملتان، لودھراں، وہاڑی، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، چنیوٹ اور قصور کے طلباء کی سال اول کی فیس معاف کی گئی ہے، سیلاب متاثرہ ان اضلاع میں واقع تمام یونیورسٹیوں میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 20 دن کی توسیع بھی کر دی گئی۔ہونہار سکالرشپ کے لئے درخواست دینے کی آخری تاریخ بھی ایک ماہ تک بڑھا دی گئی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے طلباء کے والدین کی مالی مشکلات کم کرنے اور نوجوانوں کی سہولت کیلئے پیکج دیا ہے۔مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب کی تباہی کے دوران اپنے بچوں اور بچیوں کی تعلیم متاثر نہیں ہونے دوں گی، سیلاب متاثرین کی پوری طرح مدد کے لئے کوشاں ہوں، جلد بحالی اور نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔

مریم نواز

لاہور(خصوصی رپورٹ)وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے پاک سوزوکی کے مینجنگ ڈائریکٹر ہیرو شی کاوا مورا کی ملاقات،پاک سوزوکی کے مینجنگ ڈائریکٹر ہیرو شی کاوا مورا نے سیلاب زدگان کے لئے 30 ملین روپے کا چیک پیش کیا،پاک سوزوکی کے جنرل منیجر اخلاق ورک، سید وجاہت اور محمد ذیشان بھی وفد میں شامل تھے، اعلی سطح وفد نے سیلاب زدگان کے لئے ریسکیو اور ریلیف آپریشن کو سراہا، وفد نے وزیر اعلی مریم نواز شریف اور انکی ٹیم کی شب و روز محنت کو قابل تحسین قرار دیا،مریم نواز شریف نے کہا پنجاب نے تاریخ کے سب سے بڑے اور بد ترین سیلاب کا پامردی سے سامنا کیا،پنجاب میں بروقت انخلا، ریسکیو اور ریلیف آپریشن سے لاکھوں جانیں بچانا ممکن ہوا،پنجاب میں نہ صرف انسانوں بلکہ22 لاکھ مویشیوں کی جان بھی بچائی گئی،تھرمل کیمرے اور دیگر جدید ٹیکنالوجی سے سیلاب متاثرین تک رسائی اور انخلا ممکن ہوا،آئندہ سیلاب کے آمد سے قبل ہی حفاظتی انتظامات یقینی بنانا چاہتے ہیں، ہیرو شی کاوا مورا نے کہا پنجاب کی لیڈر شپ نے سیلاب متاثرین کے لئے مثالی خدمات سر انجام دیں۔

چیک

مزیدخبریں