عمران خان کے بیٹے آج کل کونسی سی کتاب پڑھ رہے ہیں؟ حامد میر نے دونوں کیساتھ کتاب کی تصویر شیئر کی تو ہر کوئی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گیا، جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

عمران خان کے بیٹے آج کل کونسی سی کتاب پڑھ رہے ہیں؟ حامد میر نے دونوں کیساتھ ...
عمران خان کے بیٹے آج کل کونسی سی کتاب پڑھ رہے ہیں؟ حامد میر نے دونوں کیساتھ کتاب کی تصویر شیئر کی تو ہر کوئی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گیا، جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کے بیٹے سلیمان خان اور قاسم خان یوں تو لندن میں پلے بڑھے ہیں اور اپنی والدہ کیساتھ رہتے ہیں مگر وہ کیا پڑھتے ہیں اور کن چیزوں میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ اس انکشاف پر سب ہی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔شعیب ملک نے اظہر محمود کیساتھ لی گئی سالوں پرانی تصویر شیئر کی تو ثانیہ مرزا بھی میدان میں آ گئیں، ایسی بات کہہ دی کہ جان کر شعیب ملک کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی
سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں دونوں جہاز میں بیٹھے ہیں اور ان کے پاس ایک کتاب موجود ہے جو تاریخی ہیرو ”صلاح الدین ایوبی“ کی زندگی پر مبنی ہے۔ اس کتاب کا نام "Saladin The Man Who Vanquished the Crusaders" ہے جبکہ اس کے مصنف جون مین ہیں۔

سلطان صلاح الدین یوسف بن ایوب ایوبی سلطنت کے بانی تھے اور وہ نہ صرف تاریخ اسلام بلکہ تاریخ عالم کے مشہور ترین فاتحین و حکمرانوں میں سے ایک ہیں۔ وہ 1138ءمیں موجودہ عراق کے شہر تکریت میں پیدا ہوئے۔ ان کی زیر قیادت ایوبی سلطنت نے مصر، شام، یمن، عراق، حجاز اور دیار باکر پر حکومت کی۔
صلاح الدین ایوبی کو بہادری، فیاضی، حسن خلق، سخاوت اور بردباری کے باعث نہ صرف مسلمان بلکہ عیسائی بھی عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ صلاح الدین کو فاتح بیت المقدس کہا جاتا ہے جنہوں نے 1187ءمیں یورپ کی متحدہ افواج کو عبرتناک شکست دے کر بیت المقدس ان سے آزاد کروا لیا تھا۔
عمران خان کے بچوں کی جانب سے ایک مسلمان ہیرو اور مجاہد کی زندگی پر مبنی کتاب کے مطالعے کے انکشاف نے سب کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا ہے جبکہ سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر بھی اس تصویر کو شیئر کئے بغیر نہ رہ سکے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ خود عمران خان بھی اپنی تقریروں میں سلطان صلاح الدین ایوبی کا ذکر کرتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔دولہا بارات روانگی سے قبل ہی بے ہوش ہو گیا، ڈاکٹروں نے لاکھ کوشش کی مگر ہوش نہ آئی لیکن پھر اس کا ایک دوست آیا اور بے ہوش دولہے کیساتھ ایسا کام کر دیا کہ فوراً اٹھ بیٹھا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان مچا دیا
سلطان صلاح الدین ایوبی ابتدائی طور پر سلطان نور الدین زنگی کے یہاں ایک فوجی افسر تھے۔ مصر کو فتح کرنے والی فوج میں صلاح الدین بھی موجود تھے اور اس کے سپہ سالار شیر کوہ صلاح الدین کے چچا تھے۔ مصر فتح ہو جانے کے بعد صلاح الدین کو 564ھ میں مصر کا حاکم مقرر کردیا گیا۔ اسی زمانے میں 569ھ میں انہوں نے یمن بھی فتح کرلیا۔ نور الدین زنگی کے انتقال کے بعد صلاح الدین حکمران بنے۔
صلاح الدین اپنے کارناموں میں نور الدین زنگی پر بھی بازی لے گئے۔ ان میں جہاد کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا اور بیت المقدس کی فتح ان کی سب سے بڑی خواہش تھی۔مصر کے بعد صلاح الدین نے 1182ءتک شام، موصل، حلب وغیرہ فتح کرکے اپنی سلطنت میں شامل کر لئے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -