گاڑیاں بنانے والی فورڈ کمپنی نے خواتین کی ڈرائیونگ سے پابندی ہٹنے کے بعد اس سعودی خاتون کو مفت گاڑی دینے کا اعلان کردیا، یہ مہربانی صرف اس کیلئے ہی کیوں؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے
جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دے دی گئی ہے جس کے بعد گاڑیاں بنانے والی کمپنی فورڈ نے ایک سعودی خاتون کو مفت گاڑی دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق فورڈ نے 63سالہ سحر ناسف نامی اس خاتون کو گاڑی دینے کا فیصلہ اس لیے کیا کہ اس خاتون نے سالوں تک سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دلوانے کی جدوجہد کی۔ سحر نے ایک بار احتجاجاً جدہ میں گاڑی بھی چلائی اور گاڑی چلاتے ہوئے خود کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی جس پر اسے گرفتار کرکے جیل میں بھی ڈالا گیا۔
”میں اس آدمی سے شادی کر رہی ہو کیونکہ اس نے یہ چیز دینے کا وعدہ کیا ہے“سعودی لڑکی نے نکاح نامے پر اپنے ہاتھ سے ایسی بات لکھ دی کہ دنیا بھر کے لوگ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئے
شاہ سلمان کی طرف سے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کا فرمان جاری کرنے پر سحربہت خوش تھی۔ اس نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”میں بے حد خوش ہوں، سعودی عرب کی ہر عورت خوش ہے۔ شاہ سلمان کے اس فرمان پر مجھے اتنی خوشی ہو رہی ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ میں کیا کروں۔“ بی بی سی سے اسی گفتگو میں سحر ناسف نے کہا کہ ”اب میں اپنی پسندیدہ گاڑی ’مسٹانگ‘ (Mustang)خریدنے جا رہی ہوں۔“ مسٹانگ فورڈ کمپنی کی گاڑی ہے چنانچہ کمپنی کے عہدیداروں نے اسے مفت میں یہ گاڑی دینے کا اعلان کر دیا۔کمپنی کی طرف سے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پرسحر ناسف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ”ہائے، ہم آپ کو آپ کی پسندیدہ گاڑی مفت دینا چاہتے ہیں۔“دوسری ٹوئٹ میں کمپنی نے مسٹانگ گاڑی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سحر ناسف سے کہا ہے کہ ”آپ کی مسٹانگ آپ کا انتظار کر رہی ہے۔“