سعودی عرب کے ویزا قوانین میں اہم تبدیلی، بڑی خبر آگئی

سعودی عرب کے ویزا قوانین میں اہم تبدیلی، بڑی خبر آگئی
سعودی عرب کے ویزا قوانین میں اہم تبدیلی، بڑی خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے ترقی پذیر ممالک کی کاروباری شخصیات کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے ان کے لئے طویل المدتی ویزا متعارف کروانے کی تیاری شروع کردی ہے۔ عرب نیوز کے مطابق وزارت برائے قونصلر افیئرز کے انڈر سیکرٹری اسامہ السنوسی نے دارالحکومت میں منعقد ہونے والی ایک میٹنگ میں بتایا کہ وزارت ترقی پذیر ممالک اور مملکت کے درمیان اس ضمن میں کئے جانے والے معاہدوں کی تیاری کررہی ہے۔

’اگر کوئی بھی غیر ملکی یا کفیل اب یہ کام کرتا پکڑا گیا تو سیدھا جیل میں ڈال دیں گے‘ سعودی عرب نے واضح اعلان کردیا
ان معاہدوں کے تحت ترقی پذیر ممالک کی کارباری شخصیات کو طویل المدتی ویزے جاری کئے جائیں گے جبکہ مملکت میں ٹریڈ شو منعقد کرنے والوں کو بھی طویل المدتی ویزے جاری کئے جائیں گے۔ السنوسی کا مزید کہنا تھا کہ اس بات کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے کہ یہ ویزے آن لائن جاری کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت اہم ممالک کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کے لئے پرائیویٹ سیکٹر کی اہمیت کو جانتی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -