رمضان المبارک کے لئے حرم شریف کی سکیورٹی کا پلان تیار

جدہ (محمد اکرم اسد) حرم شریف کی سکیورٹی کےلئے سکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا، 30 ہزار اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے، مرکزی علاقے کی خصوصی نگرانی کی جائے گی۔ حرم شریف کی سکیورٹی کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل عبدالعزیز نے کہا کہ اس ماہ مبارک میں 30 ہزار سکیورٹی اہلکار شہر مقدس میں تعینات کئے گئے ہیں۔ وہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مطاف کے ہٹانے سے معتمرین اور زائرین کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کو رواں رکھنے کے لئے بھی ٹریفک پولیس نے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔ ہر سال کی طرح امسال بھی شہر کے داخلی راستوں پر پارکنگ کھول دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لئے بھی ٹاسک فورس کے اہلکاروں کو مختلف مقامات پر متعین کئے گئے ہیں۔ حرم شریف کے باہر روزہ داروں کو افطاری کے لئے تین مقامات مختص کئے گئے ہیں۔