سعودی عرب میں ایک اور شعبے سے غیر ملکیوں کو نکالنے کی تیاریاں مکمل، ہزاروں پاکستانیوں کی بے روزگاری کا خطرہ!

سعودی عرب میں ایک اور شعبے سے غیر ملکیوں کو نکالنے کی تیاریاں مکمل، ہزاروں ...
سعودی عرب میں ایک اور شعبے سے غیر ملکیوں کو نکالنے کی تیاریاں مکمل، ہزاروں پاکستانیوں کی بے روزگاری کا خطرہ!

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں متعدد شعبوں کے غیر ملکی ملازمین کا روزگار خطرے میں ہے لیکن تا حال ڈاکٹروں کے متعلق کوئی تشویشناک بات سامنے نہیں آئی تھی۔ اب پہلی دفعہ کہا جا رہا ہے کہ غیر ملکی ڈاکٹروں کی باری بھی آگئی ہے اور بڑی تعداد میں انہیں بھی ملازمت سے محروم ہونا پڑ سکتا ہے۔
عرب نیوز نے ویب سائٹ العربیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ نئے وزیر صحت توفیق الربیعہ صحت کے شعبے میں نمایاں تبدیلیاں لانے کے لئے نئی حکمت عملی لے کر آئے ہیں۔ اس حکمت عملی میں غیر ملکی ڈاکٹروں کو خصوصی طور پر توجہ کا مرکز بنایا گیا ہے۔ وزیر صحت کی طرف سے وزارت صحت اور ہیلتھ سیکٹر میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لانے کے لئے 11 نکاتی پلان بھی سامنے آچکا ہے۔

سعودی بادشاہ کی عام شہریوں سے ملاقات
رپورٹ کے مطابق مملکت میں دس سال گزارنے والے غیر ملکی ڈاکٹر اور سپیشلسٹ کو اقامہ کی تجدید کی اجازت نہیں ہوگی۔ غیر ملکی کنسلٹنٹ جو کہ 15 سال مملکت میں گزار چکے ہوں انہیں بھی اقامہ کی تجدید کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسی طرح غیر ملکی ڈاکٹروں کو انتظامی عہدوں پر کام کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔
عرب نیوز کا کہنا ہے کہ ان اطلاعات کی تصدیق کے لئے شعبہ صحت کے حکام سے رابطہ کیا گیا لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ دوسری جانب المواطن ویب سائٹ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے ان طلاعات کی تردید کی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -