سعودی عرب میں 10سال گزارنے والے ڈاکٹرز کے اقامہ کی تجدید نہیں ہو گی: عرب میڈیا

سعودی عرب میں 10سال گزارنے والے ڈاکٹرز کے اقامہ کی تجدید نہیں ہو گی: عرب میڈیا
سعودی عرب میں 10سال گزارنے والے ڈاکٹرز کے اقامہ کی تجدید نہیں ہو گی: عرب میڈیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں متعدد شعبوں کے غیر ملکی ملازمین کا روزگار خطرے میں ہے لیکن ڈاکٹرز کے متعلق کوئی تشویشناک بات سامنے نہیں آئی تھی۔لیکن اب پاکستانیوں سمیت غیر ملکی ڈاکٹروں کی سروں پر بھی بے روزگاری کی تلوارلٹکنے لگی ہے۔سعودی عرب میں شعبہ صحت سے وابستہ غیر ملکیوں کی بڑی تعدادکو بھی واپسی کی راہ دکھانے کی تیاری کر لی گئی۔

سعودی گزٹ اور عرب نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ نئے وزیر صحت توفیق الربیعہ نے گزشتہ دس سے پندرہ سال سے محکمہ صحت سے منسلک غیر ملکی ڈاکٹرز اور طبی ماہرین کے اقامہ کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔شعبہ صحت میں تبدیلیاں لانے کیلئے سعودی وزارت ہیلتھ کے 11نکاتی پلان کے مطابق اب غیر ملکی ڈاکٹرز صرف علاج معالجہ سےمتعلق عہدوں پر فائز ہوں گے جبکہ انہیں انتظامی امور کے عہدوں پر تعینات نہیں کیا جاسکے گا۔

صحت کے شعبے میں نمایاں تبدیلیاں لانے کے لئے نئی حکمت عملی لے کر آئے ہیں۔ اس حکمت عملی میں غیر ملکی ڈاکٹروں کو خصوصی طور پر توجہ کا مرکز بنایا گیا ہے۔ وزیر صحت کی طرف سے وزارت صحت اور ہیلتھ سیکٹر میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لانے کیلئے 11 نکاتی پلان بھی سامنے آچکا ہے۔


عرب نیوز کا کہنا ہے کہ ان اطلاعات کی تصدیق کے لئے شعبہ صحت کے حکام سے رابطہ کیا گیا لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ دوسری جانب المواطن ویب سائٹ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے ان طلاعات کی تردید کی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -