سب خبریں غلط ثابت ،سعودی عرب نے ملک میں مقیم غیرملکیوں کو اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری سنادی

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب نے تارکین وطن کو بڑی خوشخبری سنادی ہے،سعودی عرب کے پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ (جوازات)نے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف آج شروع کیے جانیوالے کریک ڈاﺅن کی خبروں کی تردید کردی ہے۔
ایک عرب ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے ادارے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کریک ڈاﺅن کی تمام خبریں غلط ہیں ،ایسی کوئی خبر جاری نہیں کی گئی ہے جو میڈیا پر زیر گردش ہے۔
جب کوئی ایسی ہدایات ملیں تو باقاعدہ اعلان کیا جائے گا،تمام متعلقہ اداروں کو اس بارے بتایا جائے گا،ترجمان نے خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی خبریں شائع کرنے سے پہلے تصدیق کرلی جائے تو بہتر ہوگا،ایسی کوئی بھی خبر سرکاری ذرائع سے شائع کی جائے۔
فرانس کی امریکہ کو اپنا سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے پر سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی
واضح رہے کہ مختلف ٹی وی چینلز اور سائٹس نے خبر دی تھی کہ الجوازات کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف 15جنوری 2017ءسے کریک ڈاﺅن شروع کیا جائے جائے گا جس کا آخری مرحلہ 13اپریل سے شروع کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن کو مزید تین ماہ اندر اندر اپنے ممالک کو جانے کی مہلت دی گئی ہے نہ جانے کی صورت میں جیل میں ڈالا جاسکتا ہے ساتھ ساتھ بلیک لسٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔