سب سے بڑی ڈسکاﺅنٹ آفر، Yayvoکا میگاٹی وی ڈے کے نام سے سیل میلہ شروع

سب سے بڑی ڈسکاﺅنٹ آفر، Yayvoکا میگاٹی وی ڈے کے نام سے سیل میلہ شروع
سب سے بڑی ڈسکاﺅنٹ آفر، Yayvoکا میگاٹی وی ڈے کے نام سے سیل میلہ شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) آپ اپنے انٹرٹینمنٹ پلیٹ فارم کو اپ گریڈ کرنا چاہتے ہیں؟ آپ اپنی پرانی ڈیوائسز سے اکتا چکے ہیں اور کچھ نئی اور معیاری چیز کی جستجو کر رہے ہیں؟اگر ہاں، تو ”Yayvo“آپ کے لیے بڑی خوشخبری لے کر آیا ہے۔ وائیوو ڈاٹ کام ’میگا ٹی وی ڈے‘ کے نام سے سیل میلے کا انعقاد کر رہی ہے جو آج، 26ستمبر سے شروع ہو چکی ہے اور 29ستمبر تک جاری رہے گی۔ اس سیل میں تمام بڑے برانڈز کے ایل ای ڈی ٹیلی ویژنز پر سال کی سب سے بڑی ڈسکاﺅنٹ آفرز دی جا رہی ہیں۔
اس سیل میلے میں جو نئے کسٹمرز خریداری کریں گے انہیں فوڈ پانڈا کی طرف سے 500روپے کا واﺅچراور سپیل فلکس (Spellflix)کی طرف سے 5فلموں کا پیک مفت دیا جائے گا۔


یہی سب کچھ نہیں ہے، وائیوو اس میلے میں پاکستان میں پہلی بار ’ویزیو‘ (Vizio)متعارف کروانے جا رہی ہے۔ویزیو ایک معروف امریکی کمپنی ہے جس نے مغربی ممالک کی ایل ای ڈی ٹی وی مارکیٹ پر اس قدر تیزی سے اپنا غلبہ قائم کیا ہے کہ وہاں پہلے سے موجود بہترین چینی برانڈز کواپنا سرمایہ بچانے کی فکر لاحق ہو گئی ہے۔اس کمپنی کا مقصد صارفین کو انتہائی مناسب قیمت پر اعلیٰ معیار کے سمارٹ ٹی وی اور سمارٹ ٹیکنالوجی مہیا کرنا ہے۔ وائیووڈاٹ کام (Yayvo.com)پر اس سال آپ اس بہترین کمپنی کے ایل ای ڈی ٹی وی بھی ارزاں نرخوں پر حاصل کر سکیں گے۔


ویزیو کے D32LE624عام ٹی وی اور D32ST254سمارٹ ٹی وی انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کا شاہکار ہیں۔ اس کمپنی کے ایل ای ڈی ٹی وی 32انچ سکرین کا حامل ہے۔ اس میں 2ایچ ڈی ایم آئی سلاٹس (2 HDMi slots)، سمارٹ انرجی سیونگ، وی جی اے سلاٹ، انفینٹ ساﺅنڈ (Infinite Sound)اور یو ایس بی سلاٹ بھی رکھی گئی ہے۔
سمارٹ ٹی وی میں وائی فائی، 512ایم بی ریم (Ram)اور 4جی بی فلیش میموری کی سہولیات موجود ہیں جن کی بدولت آپ اس میں اپنی پسند کی سینکڑوں فلمیں اور ڈرامے محفوظ کر سکتے ہیں۔
چنانچہ وائیووڈاٹ کام پر اس چار روزہ ’میگا ٹی وی ڈیز‘سیل میلے سے استفادہ حاصل کرنا مت بھولیں۔ ابھی yayvo.com/mega-tv-daysپر کلک کریں اور اپنا پسندیدہ ٹیلی ویژن انتہائی کم قیمت پر حاصل کریں۔

مزید :

بزنس -