دنیا کی خوبصورت ترین خاتون ڈینٹسٹ سے علاج کروانے کے لئے مرد زبردستی اپنے دانت تڑوا دیتے ہیں

دنیا کی خوبصورت ترین خاتون ڈینٹسٹ سے علاج کروانے کے لئے مرد زبردستی اپنے ...
دنیا کی خوبصورت ترین خاتون ڈینٹسٹ سے علاج کروانے کے لئے مرد زبردستی اپنے دانت تڑوا دیتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تائپے(نیوز ڈیسک) لوگ بیمار ہو بھی جائیں تو کوشش کرتے ہیں کہ ڈاکٹر کے پاس نا ہی جانا پڑے لیکن تائیوان سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون ڈینٹسٹ تو ایسی جادوگرنی ہے کہ اچھے بھلے صحتمند مرد بھی ’علاج‘ کے لئے اس کے کلینک کے باہر قطار بنائے کھڑے رہتے ہیں۔

دنیا کی خوبصورت ترین لیڈی ڈاکٹر جس کو نبض دکھانے کیلئے مرد بیمار ہونے کی ایکٹنگ کرنے لگے
ڈیلی سٹار کے طابق 25سالہ نینگ شینگ کے پاس آنے والے مرد ’مریضوں‘ کا اصل مقصد صرف یہ ہوتا ہے کہ اس کی ایک جھلک دیکھنے اور بات کرنے کا موقع مل جائے۔ کچھ عرصہ قبل جب نینگ شینگ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام کو جوائن کیا تو اس کی پہلی تصویر نے ہی انٹرنیٹ صارفین کے دلوں کو چھولیا۔ اس کے بعد تو یہ سلسلہ ایسا شروع ہوا کہ اس کی ہر تصویر کو ہزاروں بار لائیک کیا جاتا ہے اور اس دلکش ڈاکٹر کے پرستاروں کی تعداد بڑھتی ہی چلی جارہی ہے۔


نینگ نے اس صورتحال پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ”مجھے تو یقین نہیں آرہا کہ لوگ مجھے دنیا کی خوبصورت ترین ڈینٹسٹ قرار دے رہے ہیں۔ میں اس شہرت اور تعریف پر بہت خوش ہوں۔ میں ان سب لوگوں کی بہت شکرگزار ہوں جو میرے لئے اتنی اچھی باتیں کہتے ہیں۔ یہ پرمزاح بات ہے کہ میری مقبولیت کا ایک حصہ میرا کام بھی ہے ، میں ڈینٹسٹ کے طور پر اپنے کام کو بہت پسند کرتی ہوں اور خصوصاً دانت چمکانے کا کام مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -