’یہ ایک چیز دیکھنا چھوڑ کر میں نے 10 ماہ میں قدرتی طریقے سے 63 کلو وزن کم کرلیا‘ خاتون نے وہ راز بتادیا جو آپ کو بھی ضرور معلوم ہونا چاہیے

’یہ ایک چیز دیکھنا چھوڑ کر میں نے 10 ماہ میں قدرتی طریقے سے 63 کلو وزن کم ...
’یہ ایک چیز دیکھنا چھوڑ کر میں نے 10 ماہ میں قدرتی طریقے سے 63 کلو وزن کم کرلیا‘ خاتون نے وہ راز بتادیا جو آپ کو بھی ضرور معلوم ہونا چاہیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹاپے سے نجات کی کوشش کرنے والے افراد کا ایک محبوب مشغلہ اپنا وزن چیک کرنا ہوتا ہے لیکن ایک برطانوی خاتون نے اس حوالے سے ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ سن کر ایسے لوگ کبھی وزن چیک کرنے والی مشین کے قریب بھی نہیں جائیں گے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ایما جین ہرکنز نامی یہ خاتون بچپن ہی سے موٹاپے کا شکار تھی اور سکول میں سب اسے ’بگ ایم‘ کے نام سے پکارتے تھے۔ اس کا کہنا ہے کہ میں نے تمام عمر وزن معلوم کرنے والی مشینوں کو اپنے سر پر سوار کیے رکھا۔ جب میں وزن چیک کرتی اور وہ میری خواہش کے مطابق نہ ہوتا تو اس سے میری حوصلہ شکنی ہوتی اور میری ڈائٹنگ کی عادت پر منفی اثرات مرتب ہوتے۔“

کینسر سے بچنے کیلئے ایک سال میں زیادہ سے زیادہ کتنی مرتبہ بال رنگنے چاہئیں؟ سائنسدانوں نے پہلی مرتبہ واضح ہدایات جاری کردیں
ایما نے بتایا کہ ”ایک سال قبل میں نے تہیہ کر لیا کہ اب میں کبھی اپنا وزن چیک نہیں کروں گی۔ چنانچہ میں نے ڈائٹنگ اور ورزش شروع کر دی اور کبھی مشین کے قریب نہیں گئی۔ کچھ عرصے میں ہی مجھے محسوس ہونے لگا کہ میرا وزن تیزی سے کم ہو رہا ہے اور 10ماہ گزرنے تک میں بہت سمارٹ ہو چکی تھی۔ تب میں نے اپنا وزن معلوم کرنے کا سوچا اور جب میں مشین پر کھڑی ہوئی تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ ان 10مہینوں میں میرا وزن ساڑھے 63کلوگرام کم ہو گیا تھا۔ اب میں خوشگوار زندگی گزار رہی ہوں۔ میں دوسروں کو بھی نصیحت کرتی ہوں کہ وہ اپنی وزن کم کرنے کی کوشش کے دوران وزن چیک کرنے والی مشین دیکھنا ترک کر دیں۔ اس طرح وہ یکسوئی کے ساتھ اپنی کوشش جاری رکھ سکیں گے جو بارآور بھی ثابت ہو گی۔“

مزید :

تعلیم و صحت -