’’ہم سے ملا کرو‘‘ نامی کسی فلم میں کام نہیں کررہے: نیلم , دانش

لاہور(این این آئی)اداکارہ نیلم منیرخان اور دانش تیمورنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ’’ وہ ہم سے ملاکرو‘‘نامی کسی فلم میں کام نہیں کررہے اور نہ ہی اس سلسلے میں ڈائریکٹریاپروڈیوسرسے بات ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود ان کا نام استعمال کیا جارہا ہے جس پر انہیں تحفظات ہیں۔
یتیم بچی نے سنی لیون کی زندگی بدل دی
اس بارے میں دانش تیمور نے کہا کہ میں نہ تو اس فلم کے ڈائریکٹر ادریس عادل کو جانتا ہوں اور نہ اس بارے میں ان سے بات ہوئی ہے لیکن خبروں کے ذریعے میرے نام کی تشہیر کی جارہی ہے ۔
نیلم منیر نے کہا کہ میں اس فلم میں کام نہیں کررہی ہے لیکن اس کے باوجود میرانام استعمال کیا جارہا ہے جس پر افسوس کے علاوہ کچھ نہیں کیا جاسکتا۔