کراچی میں مزید بارشوں کا امکان نہیں : چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں مزید بارشوں کو کوئی امکان نہیں ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ مغرب سے آنے والا بارشوں کا سسٹم کراچی سے نکل گیا ہے اور اب شہر قائد میں مزید بارشیں برسنے کا امکان نہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں سردی کی شدت چندر وز برقرار رہے گی جس کے بعد درجہ حرارت مزید بڑھ سکتا ہے۔