اسرائیل کی حمایت میں بھارت نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

اسرائیل کی حمایت میں بھارت نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا
اسرائیل کی حمایت میں بھارت نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کلکتہ (نیوز ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی فوج کے مظالم اور قتل عام نے مسلمان ملکوں کے علاوہ مغربی اور یورپی ممالک کے عوام کو بھی جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے لیکن بھارتی عوام نے ساری مہذب دنیا کے برعکس اسرائیلی حمایت میں خود اسرائیل کے عوام کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں اسرائیل سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرے شروع کردئیے ہیں۔ کلکتہ شہر میں 20 ہزار سے زائد مرد خواتین اسرائیل کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے بازاروں میں نکل آئے اور معصوم فلسطینیوں کی ہزاروں کی تعداد میں شہادتوں کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے اسرائیل کے حق دفاع کا ڈھنڈورا پیٹتے رہے۔ ان مظاہرین نے بڑے بڑے بینرز اٹھارکھے تھے جن پر اسرائیل کی حمایت میں اور حماس کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس ریلی کا انعقاد کرنے والے تپن گھوش کا کہنا تھا کہ اسرائیلی اور بھارت کی تقدیر بطور پھلتی پھولتی جمہوریت کے ایک ہے اور دونوں کی اقدار بھی یکساں ہیں۔ اتوار کے روز منعقد کئے جانے والے ان مظاہروں کا انعقاد ”ہندوسمہتی“ نامی سیاسی تحریک نے کیا تھا۔ یہ تحریک اپنی مسلم دشمن کی وجہ سے بھارت میں خصوصی شہرت رکھتی ہے اور اس کے سربراہ تپن گھوش مغربی بنگال کی حکومت کے خلاف بھی مسلمانوں کے ساتھ نرمی برتنے کا شکوہ کرتے ہوئے اکثر زہر فشانی کرتے رہتے ہیں۔ اسرائیل کیلئے کئے جانے والے حالیہ مظاہروں میں ہندوﺅں کے علاوہ سکھوں اور بدھ مت کے پیروکاروں نے بھی شرکت کی۔

مزید :

انسانی حقوق -