امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مسند اقتدار سنبھالنے سے پہلے ہی چین سے ”جنگ “چھیڑ لی

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مسند اقتدار سنبھالنے سے پہلے ہی چین سے ...
امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مسند اقتدار سنبھالنے سے پہلے ہی چین سے ”جنگ “چھیڑ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مسند اقتدار سنبھالنے سے پہلے ہی چین اور امریکہ کے مابین سرد جنگ شدت اختیار کرتی جاری ہے،دونوں طرف سے لفظوں کے تابڑ توڑ حملے جاری ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنے متعدد پیغامات میں چین کی مالیاتی پالیسی اور بحیرہ جنوبی چین میں چین کی جاری کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔
امریکی نو منتخب صدر نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ کیا چین نے اپنی کرنسی کی قدر کم کرنے اور بڑا ملٹری کمپلیس تعمیر کرنے سے پہلے ہم سے پوچھا تھا؟


ڈونلڈ ٹرمپ نے خود ہی اس کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ چین نے ایسا کیا تھا-

چین نے نو منتخب صدر کے بیانات پر امریکہ سے شکایت کی ہے،چین نے کہا کہ دونوں ملکوں کو بنیادی اصولوں پر توجہ دینی چاہیے،چین نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا حوالہ دیے بغیر کہا کہ لمبے عرصے سے دونوں ملکوں کے تعلقات باہمی مفاد پر قائم ہیں۔
یاد رہے کچھ روز پہلے ڈونلڈ ٹرمپ نے تائیوان کی صدر سے فون پر بات چیت کر کے ایک سفارتی تنازعہ کھڑا کر دیا تھا، نومنتخب صدر نے چار دہائیوں سے جاری امریکی پالیسی کو نظر انداز کرتے ہوئے تائیوان کی صدر سے براہِ راست فون پر بات کی تھی۔

’اوئے کچھ کر گزر‘ پاکستان کی پہلی آن لائن فلم
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کے منتخب ہونے کے بعد ابھی تک واضح نہیں ہے کہ ان کے دور حکومت میں امریکہ کی چین کے بارے میں پالیسی کیا ہو گی،اپنی انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد بار اعلان کیا کہ وہ صدر منتخب ہو کر چینی مصنوعات پر ڈیوٹی کی شرح میں اضافہ کریں گے۔