سعودی عرب میں خودکش حملہ ،15 افراد شہید ،7 زخمی ، حملہ آور صفائی کرنے والے کے لباس میں آیا:عینی شاہد

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے جنوبی علاقے عسیر کی مسجد میں خود کش حملے میں 15افراد شہید اور 7 زخمی ہوگئے ہیں,شہید ہونے والوں کاتعلق سعودی سیکیورٹی فورسز سے ہے ۔تفصیلات کے مطابق دھماکہ سعودی عرب کی اندرونی سیکیورٹی کی ذمہ دار سیکیورٹی فورس(SWAT)کے ہیڈ کواٹر میں واقع مسجد میں ہو ا،حملہ آور صفائی کرنے والے کے بھیس میں مسجد میں داخل ہوا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے باعث 15 سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ7 زخمی ہو گئے۔
نے جائےحادثہ پہنچ کر زخمیوں کوطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر نا شروع کر دیا ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہاہے ۔پولیس اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیوں کے اہلکار حادثہ کی جگہ پہنچ گئے ہیں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے کیلئے اقدام کرر ہے ہیں جبکہ علاقے کو بھی گھیرے میں لے لیا گیاہے ۔عینی شاہد کا کہناہےکہ خود کش حملہ آور صفائی کرنے والے کے لباس میں آیا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔