بھارتی فوجی نے بنگلور ایئر پورٹ پر خودکشی کر لی

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے اہلکار نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔
اہلکار بنگلو ر ایئر پور ٹ پر موجود تھا کہ اس نے اچانک پستول نکالا اور خود کو گولی مار لی ۔مرنے والے اہلکار کی لاش قبضے میں لے لی گئی ہے اور واقعے کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔مرنے والے فوجی کی شناخت اور خود کشی کی وجہ تاحال نہیں بتائی گئی ۔
ترک مال بردار طیارہ کرغستان میں گر کر تباہ، 32افراد ہلاک
یاد رہے چند روز قبل راجوڑی سیکٹر پر تعینات ایک بھارتی فوجی تیج بہادر نے ایک ویڈیو پیغام میں کھانے پینے اور افسران کی کرپشن کا پردہ چاک کیا تھا جس کے بعد بھارتی فوج میں کھلبلی مچ گئی ۔ اس کے بعد یہ خبر بھی آئی کہ بھارتی فوجیوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی اور آج خودکشی کا واقعہ سامنے آیا ہے ۔