ماں کی خواہش پر 20سال سے عورتوں کی طرح رہنے والاچینی نوجوان

ماں کی خواہش پر 20سال سے عورتوں کی طرح رہنے والاچینی نوجوان
ماں کی خواہش پر 20سال سے عورتوں کی طرح رہنے والاچینی نوجوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(این این آئی)چین میں ایک 50 سالہ شخص کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں یہ گذشتہ 20 سالوں سے خاتون بن کر زندگی بسر کر رہا ہے۔

مصر ،لائیو پروگرام میں نشہ کرنے پر اینکر کو کام سے روک دیا گیا
میڈیارپورٹس کے مطابق اس شخص کا کہنا تھا کہ بہن کی موت کے بعد اس نے اپنا یہ روپ بنا رکھا اور اس نے اپنی ماں کی بگڑتی ذہنی حالت کو بہتر بنانے کے لیے یہ قدم اٹھایا۔پیئر ویڈیوز نام کی کمپنی کے اس ویڈیو کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر 42 لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے جبکہ اسے دوسرے نیوز پلیٹ فامز پر بھی خوب شیئر کیا جا رہا ہے۔ویڈیو میں گوانگشی علاقے کے گوئلن میں رہنے والا یہ شخص اپنی بوڑھی ماں کے سامنے چینی خواتین کے روایتی لباس میں نظر آ رہا ہے۔ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھاکہ ایک آدمی جو اپنی ماں کی خوشی کے لیے 20 سال سے لڑکی بن کر رہا ہے، ہمیں اس کی تعریف کرنی چاہیے۔دوسری طرف کچھ لوگ یہ شبہ بھی ظاہر کر رہے ہیں کہ کہیں یہ آدمی اپنی جنسیت کو چھپانے کے لیے ماں کے دکھ کا سہارا تو نہیں لے رہا۔