پاک بھارت کشیدگی پر تشویش،موصل میں داعش کیخلاف پیش قدمی توقع سے بھی تیز ہے،امریکہ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان خود دہشتگردی اور عسکریت پسندی سے متاثر ہے، اسلام آباد سے مل کر امن و استحکام کی کوششیں جاری رہیں گی، موصل میں عراقی فورسز کی پیش قدمی توقع سے زیادہ تیز ہے۔ واشنگٹن میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وائٹ ہاؤس کے ترجمان جاش ارنیسٹ کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بہتر تعلقات کا خواہاں ہے، بات چیت کے ذریعے ہی مسائل کا حل نکالا جاسکتا ہے اوراستحکام کی راہ ہموار کی جاسکتی ہے، دونوں ممالک کو کشیدگی کے خاتمے کے لئے مذاکرات شروع کرنا ہونگے۔
مزید پڑھیں :یمن میں جمعرات سے 72گھنٹے کیلئے جنگ بندی،فریقین مان گئے
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پاکستان سے متعلق بیان پر جاش ارنیسٹ کا کہنا تھا۔ انہیں اس بیان کا علم نہیں لیکن دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی پر امریکہ کو تشویش ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ عراق سے داعش کا قلع قمع کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے جس میں پیش قدمی توقع سے بھی تیز ہے۔