کولکتہ :بھارتی ایئر لائن کے طیارے میں بم کی اطلاع ، تلاشی جاری

کولکتہ :بھارتی ایئر لائن کے طیارے میں بم کی اطلاع ، تلاشی جاری
کولکتہ :بھارتی ایئر لائن کے طیارے میں بم کی اطلاع ، تلاشی جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولکتہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی ایئر لائن کے طیارے میں بم کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے بعد طیارے کی تلاشی لی جا رہی ہے ۔

جیو نیوز کے مطابق کولکتہ ایئر پورٹ پر گوہاٹی جانے والے بھارتی ایئر لائن کے طیارے 729 میں بم کی اطلاع ملی ہے ،خاتون کی جانب سے 8 بجکر 20 منٹ پر اطلاع دی گئی کہ طیارے میں بم موجود ہے جس کے بعد  طیارے کو خالی کرا لیا گیا ہے اور بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ جہاز کی تلاشی لینے میں مصروف ہے ۔

یہ بھی پڑھیں ، رینجرز نے مکان کے ایسے حصے میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کر لیا کہ جان کر آپ بھی تحریب کاروں کی چالاکی پر حیران رہ جائیں گے

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ طیارے میں موجود 114مسافروں کو اتار لیا گیا ہے اور طیارے کو الگ مقام پر لیجا کر تلاشی لی جا رہی ہے تاہم ابھی تک بم ملنے کے حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آسکی ۔سیکیورٹی اداروں نے طیارے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ خاتون کی جانب سے بم کی اطلاع فون کا ل پر دی گئی ہے جس کے بعد فوری طور پر طیارے کی تلاشی کا کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ ایئر پورٹ کو بھی بند کر دیا گیا ہے اور پروازوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے ۔ ایئر پورٹ پر اترنے والی پروازوں کودیگر ایئر پورٹ کی جانب موڑا جا رہا ہے ۔اطلاع کے بعد ایئرپورٹ پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔