کشمیر میں لڑکیوں کے بال کاٹنے کی وارداتیں، لوگوں نے اس 70 سالہ شخص کو پکڑ کر قتل کردیا، لیکن دراصل یہ کون تھا؟ ایسا انکشاف کہ مارنے والے ماتم کرنے پر مجبور ہوگئے

کشمیر میں لڑکیوں کے بال کاٹنے کی وارداتیں، لوگوں نے اس 70 سالہ شخص کو پکڑ کر ...
کشمیر میں لڑکیوں کے بال کاٹنے کی وارداتیں، لوگوں نے اس 70 سالہ شخص کو پکڑ کر قتل کردیا، لیکن دراصل یہ کون تھا؟ ایسا انکشاف کہ مارنے والے ماتم کرنے پر مجبور ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ وادی میں کافی عرصے سے خواتین کے بال کاٹے جانے کی پر اسرار وارداتیں رونما ہو رہی ہیں۔ اب تک 100سے زائد خواتین اس کا شکار ہو چکی ہیں لیکن تاحال ملزم کی گرفتاری تو درکنار، اس کا سراغ بھی نہیں لگایا جا سکا۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ان وارداتوں پر وادی میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ دنوں مشتعل ہجوم نے ایک بے گناہ 70سالہ ضعیف شخص کو مشکوک سمجھ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تاہم جب لوگوں کو اس شخص کی حقیقت کا معلوم ہوا تو اسے مارنے والے ہی دل گرفتہ ہو گئے۔

امریکی تاریخ کا سب سے بڑا راز بالآخر 54 سال بعد افشا ہونے والا ہے، ایسی خبر آگئی کہ پوری دنیا میں کھلبلی مچ گئی
رپورٹ کے مطابق ایک اور جگہ پر بھی مشتعل ہجوم نے ایک ذہنی بیمار شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا، وہ اسے زندہ جلانے جا رہے تھے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس کی جان بچا لی۔ سری نگر کی تسلیمہ بھی ان خواتین میں سے ایک ہے جس کے ساتھ یہ واردات ہو چکی ہے۔ اس کے شوہر محمد رﺅف وانی نے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”میری بیوی سبزی لانے کے لیے گھر سے باہر نکلی، اچانک میں نے اس کی چیخ سنی اور بھاگ کر باہر نکلا تو دیکھا کہ وہ دروازے کے باہر بے ہوش پڑی تھی اور اس کے کٹے ہوئے بال زمین پر بکھرے ہوئے تھے۔ اس نے ہوش میں آ کر بتایا کہ جونہی باہر نکلی ایک شخص نے اسے پیچھے سے دبوچا، اس کے بعد وہ بے ہوش ہو گئی۔ اس شخص نے چہرے پر سیاہ ماسک چڑھا رکھا تھا جس سے صرف آنکھیں نظرآ رہی تھیں۔“