دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان اپنی کوششیں مزید تیز کرے : ریکس ٹلرسن

دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان اپنی کوششیں مزید تیز کرے : ریکس ٹلرسن
دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان اپنی کوششیں مزید تیز کرے : ریکس ٹلرسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ پرامن افغانستان پاکستان اور امریکہ دونوں کے مفاد میں ہے ، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان اپنی کوششیں مزید تیز کرے ۔

امریکی سفیر نے حکومت پاکستان سے طالبان کے خلاف کارروائی کرنے اور افغان مفاہمتی عمل میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے: خرم دستگیر
امریکی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق امریکی وزیرخارجہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقات کی ، جس میں اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور پاک امریکا تعاون اور شراکت داری پر بات کی گئی۔ملاقات میں خطے میں پاکستان کے کردار سے متعلق بات ہوئی اور ریکس ٹلرسن نے ملاقات میں امریکی صدرکا پیغام دہرایا اور جنوبی ایشیا پر امریکی پالیسی سے متعلق بتایا۔ ٹیلرسن نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کے خاتمے کی کوششیں تیز کرے۔افغانستان میں امن و استحکام دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، پاکستان افغانستان میں استحکام کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کردار ادا کر سکتا ہے ۔ جنوبی ایشیا میں داعش اور دہشت گرد گروپ دونوں ممالک کے لیے خطرہ ہیں اور ان گروپوں کا خاتمہ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔

وزیر اعظم سے امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں : شاہد خاقان عباسی
امریکی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیا جبکہ انہوں نے کینیڈین وامریکی خاندان کی بازیابی پر پاک فوج کا شکریہ بھی ادا کیا۔