ایرانی حکام نے لاکھوں لوگوں کے گھروں سے ایک ایسی چیز جمع کر کے تباہ کر دی کہ پاکستان میں یہ کام ہو جائے تو ملک میں انقلاب آجائے

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) دور جدید میں جنگیں صرف گولہ بارود سے ہی نہیں لڑی جاتیں بلکہ ثقافتی یلغار سے مخالفین کی سماجی و مذہبی اقدار کو تباہ کرنے کی کوشش بھی کی جاتی ہے۔ ہمارے ہاں بھی یہ بحث اکثر چھڑی رہتی ہے کہ غیر ملکی میڈیا کی غیر اخلاقی یلغار پر قابو پانے کیلئے کوئی قدم اٹھایا جائے مگر اکثر معاملہ باتوں سے آگے نہیں بڑھ پاتا۔ ادھر ایران میں جب حکام نے محسوس کیا کہ غیر ملکی میڈیا منفی پراپیگنڈے اور غیر اخلاقی مواد کے ساتھ ایرانی قوم پر اثر انداز ہو رہا ہے تو حکومت نے اس کا توڑ کرنے کیلئے سخت ترین قدم اٹھا لیا۔
’یہ پورا شہر کسی بھی وقت دھماکے سے اُڑسکتا ہے، وجہ دہشت گردی نہیں بلکہ۔۔۔‘ ایسا انکشاف منظر عام پر کہ پوری مغربی دنیا میں کھلبلی مچ گئی، کونسا شہر ہے؟ جان کر آپ بھی پریشان ہوجائیں گے
ویب سائٹ دی یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام نے غیر ملکی ٹی وی چینلوں کو معاشرے میں ہیجان، عدم تحفظ کے فروغ اور طلاقوں کی شرح میں اضافے کا سبب قرار دینے کے بعد سیٹلائٹ ڈش کے خلاف بھرپور ایکشن کا آغاز کر دیا، اور ملک بھر سے تقریباً ایک لاکھ سیٹلائٹ ڈش اور رسیور اکٹھے کر کے تباہ کر دیئے گئے۔ ایران کے بسیج ملیشیا کے سربراہ رضا نہدی کا کہنا تھا کہ تقریباً 10 لاکھ ایرانی شہری اپنی سیٹلائٹ ڈشز رضاکارانہ طور پر حکام کے حولے کر چکے ہیں، جنہیں تباہ کرنے کا عمل جاری ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ثقافتی یلغار پر قابو پانے اور ایرانی قوم کو منفی اخلاقی اثرات سے بچانے کیلئے ناجائز ذرائع سے ملک میں پہنچنے والے تمام میڈیا مواد کا راستہ بند کیا جائے گا،جبکہ اس مواد کی ایران میں آمد کا ذریعہ بننے والے تمام ذرائع اور آلات کا بھی مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا ۔