مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس جاری، مگر چوہدری نثار اس وقت کہاں ہیں؟ پاکستانیوں کیلئے حیران کن خبر آ گئی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں واقع کنونشن سنٹر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس جاری ہے جس میں نواز شریف کے پارٹی صدر منتخب ہونے کا اعلان کیا گیا اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت وفاقی وزراءو دیگر رہنماﺅں نے خطاب کیا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔وزیرخارجہ خواجہ آصف3روزہ دورے پرامریکاچلے گئے
اس موقع پر سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو اجلاس میں نہ دیکھ کر ایک مرتبہ پھر چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں کہ چوہدری نثار نواز شریف کے دوبارہ پارٹی صدر منتخب ہونے پر خوش نہیں ہیں اور اسی وجہ سے وہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ لیکن یہ چہ مگوئیاں اس وقت ختم ہو گئیں جبکہ سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچ گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چوہدری نثار علی خان اجلاس شروع ہونے کے کچھ دیر بعد وہاں پہنچے اور یہی تاخیر ان چہ مگوئیوں کی وجہ بنی تاہم ان کی اجلاس میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کیساتھ ان کے اختلافات ختم ہو چکے ہیں اور وہ اپنی جماعت مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔مسلم لیگ ن کی مجلس عاملہ کا اجلاس، چوہدری نثار نواز شریف کے ساتھ آئیں گے: ذرائع
واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں بھی منظرعام پر آئی تھیں کہ چوہدری نثار علی خان نواز شریف کیساتھ اجلاس میں شرکت کیلئے کنونشن سنٹر آئیں گے تاہم وہ ان کیساتھ نہیں آئے اور کچھ دیر بعد وہاں پہنچے۔