نوازشریف جمہوریت کی نہیں اپنی ذاتی لڑائی لڑرہے ہیں:شیری رحمان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ نوازشریف جمہوریت کی نہیں اپنی ذاتی لڑائی لڑرہے ہیں۔ایک عدالتی معاملے کو نواز شریف نے سیاسی بنا کر پورے ملک کو یرغمال بنا دیا ہے۔
سیشن جج محمد نوازکا ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد کادورہ،معمولی مقدمات میں ملوث 8ملزمان کورہا کرنے کاحکم
تفصیلات کے مطابق شیری رحمان کا نواز شریف کی تقریر پر ردعمل کااظہا کرتے ہوئے کہناتھا کہ بھٹو اور شریف خاندان کا کوئی موازنہ نہیں ہے جبکہ نوازشریف کی تقریرسے لگتا ہے کہ انھوں نے اداروں سے ٹکراؤکی ٹھان لی ہے،میاں صاحب! جمہوریت کی نہیں اپنی ذاتی لڑائی لڑرہے ہیں جبکہ ایک عدالتی معاملے کو نواز شریف نے سیاسی بنا کر پورے ملک کو یرغمال بنا دیاہے ۔انہوں نے کہاکہ شریف خاندان صرف احتساب کا سامنا کررہا ہے ان کے خلاف کوئی سازش نہیں ہورہی۔نوازشریف نے میثاق جمہوریت کی پاسداری نہیں کی اور اب سابق وزیراعظم کو پارٹی صدر بنانے کے لیے قانون میں ترمیم کی گئی۔