پاناما لیکس کے الزامات میرے خلاف ”را“کی سازش ہے :رحمان ملک

پاناما لیکس کے الزامات میرے خلاف ”را“کی سازش ہے :رحمان ملک
پاناما لیکس کے الزامات میرے خلاف ”را“کی سازش ہے :رحمان ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے پاناما لیکس کو اپنے خلاف بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“کی سازش قرار دے دیا ۔ان کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں ،یہ ”را“ کی میرے خلاف سازش ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

میڈ یا رپورٹس کے مطابق رحمان ملک نے کہا کہ پیٹرولائن ایف سی زیڈ کمپنی یو اے ای میں قائم تھی جسے نقصان ہونے پر ختم کردیا گیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کمپنی کے کام کو شفاف قرار دیا گیا تھا ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاناما لیکس کے الزامات میرے خلاف ”را“کی سازش ہے اور یہ الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

اسلام آباد -