تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے: سردار اختر مینگل

کیپشن: Sardar Akhtar Mengal
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماءاختر مینگل نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بی این پی کے رہنماءسردار اختر مینگل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سردار اختر مینگل نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی حمایت کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وہ آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے۔