دفاع پاکستان کونسل قابل اعتراض تنظیم تھی تو 2009میں پیپلز پارٹی نے مزاحمت کیوں نہیں کی:دفتر خارجہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )دفترخارجہ نے کہاہے کہ دفاع پاکستان کونسل قابل اعتراض تنظیم تھی تو 2009میں پیپلز پارٹی نے مزاحمت کیوں نہیں کی ،فرحت اللہ بابر اس وقت کہاں تھے جب دفاع پاکستان کونسل ان کے دور میں کانفرنسز کرتی رہی ۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کا کہناتھا کہ قازقستان میں ترک مال بردار طیارے کے حادثے میں37 جانوں کے ضیاع پرپاکستانی عوام افسردہ ہیں،دکھ کی اس گھڑی میں ترک عوام بالخصوص متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں۔دفتر خار جہ کا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی کے رہنماوں نے غلط اوربے بنیاد بیانات کا وطیرہ بنالیا ہے،دفاع پاکستان کونسل قابل اعتراض تنظیم تھی تو 2009 میں مزاحمت کیوں نہ کی ،سابق صدر ایوان صدر میں کالعدم جماعتوں کے نمایندوں سے ملتے رہے ہیں ،فرحت اللہ بابر اس وقت کہاں تھے جب دفاع پاکستان کونسل ا ن کے دورمیں کانفرنسز کرتی رہی،غالباً فرحت اللہ بابر ان ملاقاتوں میں موجود ہونے کے باوجود آگاہ نہیں۔
عمران خان کرپشن کے چیمپئن،تحریک انصاف کے اکاونٹ میں پیسہ کہاں سے آتا ہے؟:دانیال عزیز